سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 258
سبیل الرشاد جلد چہارم 258 نے سیدنا مسرور نمبر نکالا تھا۔اب بھی ایک بلیٹن نکالنا تھا لیکن اس میں کچھ اصلاح ہونے والی تھی۔صدر صاحب مجلس نے روکا ہوا ہے۔حضور انور نے فرمایا کیا اشاعت کی ٹیم نہیں ہے جو معیار دیکھے۔اپنی ایک ٹیم بنا ئیں اور اس میں پڑھے لکھے لوگ شامل کریں۔قائد تحریک جدید نے بتایا کہ ہم جماعت جرمنی کے تحریک جدید کے چندہ کا 1/4 حصہ جمع کرتے ہیں۔ہمیں یہ ہدایت ہے کہ چوتھا حصہ مجلس انصاراللہ دیا کرے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے کوئی اصول نہیں بتایا تھا۔قائد تحریک جدید نے بتایا کہ گزشتہ سال انصار اللہ جرمنی کی طرف سے وعدہ دو لاکھ دس ہزار یورو تھا۔اس کے بالمقابل ہمیں دولاکھ 63 ہزار 928 یورو جمع کرنے کی توفیق ملی تھی۔قائد تجنید سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ کیا آپ کی تجنید میں تمام انصار شامل ہیں۔موصوف نے بتایا ہماری تجنید ابھی تسلی بخش نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا تو آپ تسلی بخش بنا ئیں اور مجالس سے رپورٹ لیا کریں۔Follow Up کرتے رہیں۔زعیم مجلس کا کام ہے کہ جب کوئی ناصر منتقل ہو تو اس کی اطلاع کرے۔معاون صدر برائے سو مساجد نے بتایا کہ ہم اپنے وعدے بڑھا رہے ہیں۔امسال ہمارا وعدہ پانچ لاکھ 71 ہزار یورو کا ہے۔(ماہنامہ انصار اللہ فروری 2010ءصفحہ 11 تا 15 )