سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 253 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 253

سبیل الرشاد جلد چہارم 253 حضرت مسیح موعود نے فرمائی ہے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔(الفضل انٹرنیشنل 25 دسمبر 2009 ء) اپنے بچوں میں خلافت کی محبت پیدا کریں یہی اسلام کی روح ہے ( مجلس انصاراللہ لائبیریا کے دوسرے سالانہ اجتماع 14-15 نومبر 2009ء کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ کا خصوصی پیغام ) حضورانور نے اپنے پیغام میں انصار اللہ لائبیریا کو تبلیغ کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ تمام کامیابیوں کا دارو مدار تقویٰ پر ہے اس لئے جب آپ دوسروں کو تبلیغ کریں تو آپ کی اپنی زندگی دوسروں کے لئے نمونہ ہونی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ دوسری اہم بات جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ بچوں کی صحیح تربیت ہے۔بچہ شروع سے ہی اپنے والدین سے متاثر ہوتا ہے اس لئے اپنے گھروں میں انہیں صحیح احمدی ماحول دیں۔اگر تبلیغ کے ذریعہ ہم کچھ لوگوں کو احمدیت کی طرف لے بھی آئیں اور دوسری طرف ہمارے اپنے بچے غیر اسلامی معاشرے سے متاثر ہورہے ہوں تو پھر تمام کوششیں بے فائدہ ہیں۔حضور نے فرمایا کہ اپنے بچوں میں خلافت کی محبت پیدا کریں یہی اسلام کی روح ہے۔ماضی میں خلافت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اسے دوبارہ زندہ کیا گیا ہے اس لئے ہمیں ہر قیمت پر اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 / مارچ 2010ء) جب میں ایک بات کسی مجلس انصار اللہ کو کہتا ہوں تو وہ سب کے لئے ہوتی ہے اچھی مجالس اخبارات کی رپورٹس سے ہدایات لیتی اور ان پر عمل کرتی ہیں مورخہ 15 دسمبر 2009 ء کو نیشنل مجلس عاملہ انصار الله جرمنی کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔حضور انور نے دعا کے بعد باری باری تمام قائدین سے ان کے شعبوں اور کام کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ ہدایات سے نوازا۔