سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 220
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 200 بگڑتیں۔ کوئی سٹی سے بیاہی ہوئی ہے تو کسی کا رشتہ لاہوریوں میں ہوا ہے، کسی نے ہندو سے شادی کرلی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا خدا نے آپ کو جو نعمت دی ہے اس کو کیوں ضائع کر رہے ہیں۔ احمدیت تو انشاء اللہ پھیلے گی۔ نئے آئیں گے اور مضبوط ہو جائیں گے۔ آپ لوگ اپنی نسلوں کی تربیت نہ کرنے کی وجہ سے ضائع ہو جائیں گے اس لئے ہوش کریں۔ اب باتیں چھوڑیں اور کام کرنے کی سکیم بنائیں اور active ہو کر کام کریں۔ فرمایا خدا تعالیٰ نے ہمارے سپر د یہ کام کیا ہے کہ ہم پیغام پہنچائیں کوشش کرنا ہمارا کام ہے باقی نتیجہ پیدا کر نا خدا کا کام ہے۔ آپ کی کوشش میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد تربیت سے دریافت فرمایا آپ کی سکیم اور پروگرام کیا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ کے پاس باقاعدہ ریکارڈ ہونا چاہیے کہ کتنے انصار نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔ کتنے روزانہ تلاوت کرتے ہیں۔ کتنے ہیں جو اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار کو توجہ دلائیں کہ گھروں میں دین کی باتیں ہوں ، مسیح موعود کی باتیں ہوں۔ آپ کی کتب پڑھی جائیں۔ گھروں میں دینی ماحول ہو۔ بچے نمازیں پڑھیں اور قرآن کریم کی تلاوت کریں۔ انصار کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر آپ نے نئی نسل کو بچانا ہے تو آپ کو ان کی تعلیم و تربیت کے لئے سکیم بنانی پڑے گی۔ قائد تعلیم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دنیوی تعلیم کا انصار اللہ سے کوئی تعلق نہیں۔ دینی تعلیم کے بارہ میں بتائیں کہ کیا پروگرام بنایا ہے۔ جس پر قائد تعلیم نے بتایا کہ امسال انصار کے نصاب میں حضرت اقدس مسیح موعود کی کتاب توضیح مرام رکھی ہے۔ گزشتہ سال تک چار کتب ہو چکی ہیں جن کے امتحان لئے جاچکے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہر ماہ ایک دو ورقہ انصار اللہ کے لئے بلیٹن (bulletin) کے طور پر نکالیں، جس میں قرآن کریم کی ایک آیت، اس کا ترجمہ اور مختصر تشریح ہو۔ اسی طرح ایک حدیث ہو اور حضرت مسیح موعود کا ایک اقتباس ہو۔ انصار اللہ کے