سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 205
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول دو 185 نیشنل عامله مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کو زریں ہدایات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ کی آٹھ مجالس ہیں جبکہ لجنہ کی بارہ مجالس ہیں۔ آپ بھی اپنے حالات دیکھ لیں۔ زیادہ حلقے بنانے ہوں تو بنائے جاسکتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کتنی مجالس آپ کو رپورٹ بھجواتی ہیں اور کتنی نہیں بھجواتیں ؟ فرمایا جو نہیں بھجواتیں ان کو یاد دہانی کرواتے رہا کریں اور کوشش کریں کہ تمام مجالس آپ پ کو اپنی ماہانہ رپورٹس بھجوائیں اور آپ اپنی ماہانہ رپورٹس با قاعدگی سے مجھے بھجوائیں۔ نائب صدر صف دوم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صف دوم کے انصار کی تعداد اور ان کے لئے پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ان کے لئے کھیلوں کے پروگرام کے علاوہ سیر کا پروگرام بھی ہونا چاہیے۔ سائیکلنگ ہونی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کھلی جگہ دی ہے۔ یہاں آپ اپنے پروگرام بنا سکتے ہیں۔ باقی مجالس اپنے ہاں پروگرامز آرگنائز کر سکتی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا خدمت خلق کے پروگرام بھی بنائیں۔ نائب صدر صف دوم نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم Red Cross کے ساتھ مل کر پروگرام بناتے ہیں۔Red Cross کے ادارہ کی طرف سے ہم اپنے اس علاقہ کے نگران ہیں اور خدام کے ساتھ مل کر رفاہ عامہ کے کام کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہیومینٹی فرسٹ (Humanity First) یہاں رجسٹر ڈ ہے اس کے تحت بھی خدمت کا کام ہو سکتا ہے۔ قائد صحت جسمانی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کھیلوں کے پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔ میراتھن واک(marathon walk) کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کیلئے ایسے علاقہ کا انتخاب کریں جہاں لوگ جماعت کو جانتے نہیں۔ مختلف علاقوں سے انصار اس جگہ پہنچ جائیں۔ اس سے اس علاقہ میں جماعت کا تعارف ہو گا