سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 181 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 181

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 161 گھر سے مسجد وغیرہ آتے ہیں تو اس کو سیر نہیں کہتے۔ چار پانچ میل کی سیر ، سیر ہوتی ہے۔ فرمایا: جماعتوں کو جو سرکلر (circular) کرتے ہیں تو پھر رپورٹ بھی منگوایا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنی نیشنل عاملہ کی سیر کا جائزہ بھی لیا کریں۔ قائد مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار کے چندہ مجلس، ان کے بجٹ اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ آپ کی جو نئی مجالس قائم ہوئی ہیں ان کو چندہ کے نظام میں شامل کریں اور باقاعدہ اپنے نظام کا حصہ بنائیں۔ خواہ ٹوکن کے طور پر چندہ لیں۔ ایک روپیہ یا آٹھ آنے دیں لیکن ہر ایک دے۔ آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صدر انصار اللہ کو دور کے صوبوں پر نظر رکھنی چاہیے اور دورہ پر جانا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: صوبوں کے ریجن کی سطح پر بھی اجتماع منعقد کریں جو صوبے دور ہیں جہاں انصار کی تعداد ایک صد پچاس سے زائد ہو وہاں اجتماع کیا کریں۔ ان لوگوں کو آرگنائز کریں اور ان کو ہی آرگنائزر بنائیں۔ تربیت کے لحاظ سے نمازوں کی پابندی ہو۔ قرآن کریم کی تلاوت کی طرف توجہ پیدا ہو ۔ مالی قربانی کی اہمیت انہیں بتائیں ۔ اخراجات محتاط طریقے سے کرنے ہیں۔ ان میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ ایک ایک پیسے کی حفاظت کرنی ہے اور ممکنہ حد تک بچت کرنی ہے۔ یہ احساس ان میں پیدا ہونا چاہیے۔ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ بھارت مورخہ 7 جنوری 2006ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 3 مارچ 2006ء)