سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 140 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 140

140 سبیل الرشاد جلد چہارم میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ یہاں کا ہر احمدی موصی ہو اور تقویٰ پر قدم مارنے والا ہو۔یہ ایسا بابرکت نظام ہے جو دلوں کو پاک کرنے والا نظام ہے۔اس میں شامل ہو کے انسان اپنے اندر تبدیلیاں محسوس کرتا ہے۔اب سالومن آئی لینڈز (Soloman Islands) میں وہاں کے ایک نئے احمدی ہیں، انہوں نے بھی وصیت کی ہے تو جس طرح نئے آنے والے اخلاص و وفا میں بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ بڑھیں گے ان لوگوں کو دیکھ کر آپ لوگوں کو بھی فکر ہونی چاہئے کہ کہیں یہ پرانے احمدیوں کو پیچھے نہ چھوڑ جائیں" (خطبات مسرور جلد 4 صفحہ 195 ) دیہاتوں میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دیں نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ آسٹریلیا کے ساتھ میٹنگ میں مؤرخہ 17 اپریل 2006ء بروز سوموار مسجد بیت الہدیٰ میں حضور انور قائد عمومی سے مجالس کی تعداد اور انصار کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے انصار کی تعداد کے لحاظ سے سب سے چھوٹی مجلس اور سب سے بڑی مجلس کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا آپ کی آٹھ مجالس ہیں جبکہ لجنہ کی بارہ مجالس ہیں۔آپ بھی اپنے حالات دیکھ لیں۔زیادہ حلقے بنانے ہوں تو بنائے جاسکتے ہیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا۔کتنی مجالس آپ کو رپورٹ بھجواتی ہیں اور کتنی نہیں بھجواتی ؟ فرمایا جو نہیں بھجواتیں ان کو یاد دہانی کرواتے رہا کریں اور کوشش کریں کہ تمام مجالس آپ کو اپنی ماہانہ رپورٹس بھجوائیں اور آپ اپنی ماہانہ رپورٹس با قاعدگی سے مجھے بھجوائیں۔نا ئب صد رصف دوم سے حضور انور نے صف دوم کے انصار کی تعداد اور ان کے لئے پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا ان کے لئے کھیلوں کے پروگرام کے علاوہ سیر کا پروگرام بھی ہونا چاہئے۔سائیکلنگ ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو کھلی جگہ دی ہے۔یہاں آپ اپنے پروگرام بنا سکتے ہیں۔باقی مجالس اپنے ہاں پروگرامز آرگنائز کرسکتی ہیں۔حضور انور نے فرمایا خدمت خلق کے پروگرام بھی بنا ئیں۔نائب صدر صف دوم نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ریڈ کر اس کے ساتھ مل کر پروگرام بناتے ہیں۔ریڈ کر اس کے ادارہ کی طرف سے ہم اپنے اس علاقہ کے نگران ہیں اور خدام کے ساتھ مل کر رفاہ عامہ کے کام کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا ہیومینٹی فرسٹ یہاں رجسٹرڈ ہے اس کے تحت بھی خدمت کا کام ہو سکتا ہے۔قائد صحت جسمانی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کھیلوں کے پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔میراتھن واک کے بارہ میں حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کیلئے ایسے علاقہ کا انتخاب کریں