سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 138
سبیل الرشاد جلد چهارم 138 آپ بھی کام کریں اور اپنی تبلیغی منصوبہ بندی کریں۔قائد تعلیم و تربیت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ انصار اللہ کی اپنی تربیت کے لئے اور ان کے بچوں کی تربیت کے بارہ میں کیا پروگرام بنایا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ انصار کو توجہ دلائی کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ان کے بچے نمازیں پڑھنے والے ہوں ،قرآن کریم کی تلاوت کریں اور وقت ضائع نہ کریں۔شعبہ تعلیم کے لحاظ سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا امتحان لیتے ہیں؟ حضور نے ہدایت فرمائی کہ حضرت مسیح موعود کی کتب میں سے کوئی حصہ مقرر کر لیں اور پھر اس کا با قاعدہ تمام انصار سے امتحان لیں۔قائد عمومی سے حضور انور نے ان کے شعبہ کے تعلق میں کام کا جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ ماہانہ رپورٹ با قاعدگی سے بھجوایا کریں۔قائد اشاعت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا انصار اللہ کا کوئی رسالہ یا بلیٹن وغیرہ ہے۔حضور انور نے انہیں ہدایت دی کہ اپنے کام کو آرگنا ئز کریں۔(الفضل انٹر نیشنل 28 اپریل 2006ء ) جماعتی و ذیلی تنظیموں کا نظام فعال اور مستعد ہو تو جماعت کئی گنا ترقی کرتی ہے م مشرقی بعید کے دورہ 2006ء کے دوران اراکین نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا کی میٹنگ حضور انور کے ساتھ 8 اپریل کو ہوئی۔گو یہ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ کی تھی تاہم حضور نے اس دوران مجلس انصار اللہ کے حوالہ سے فرمایا۔حضرت مصلح موعودؓ نے ذیلی تنظیموں کے قیام کا جو مقصد بیان فرمایا تھا اس کا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تفصیل سے ذکر فرمایا۔حضور انور نے فرمایا کہ اگر جماعت کا نظام کمزور ہو اور ذیلی تنظیمیں یا کوئی بھی ایک ذیلی تنظیم فعال ہو تو جماعت ترقی کرتی رہتی ہے۔اگر ذیلی تنظیمیں مستعد اور فعال نہ ہوں لیکن جماعتی نظام Active ہو تو تب بھی جماعت آہستہ آہستہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔لیکن اگر جماعتی نظام بھی فعال ہو اور ذیلی تنظیمیں بھی فعال مستعد اور منظم ہوں تو پھر جماعت کئی گنا تیزی سے ترقی کرتی ہے اور جماعت کا قدم غیر معمولی طور پر آگے بڑھتا ہے۔سیکرٹری صاحب مال کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ آپ نیشنل سیکرٹری مال ہیں آپ صرف اپنی جماعتوں کے سیکرٹریان مال کے ذریعہ چندہ اکٹھا کروا سکتے ہیں۔قائد مال یا خدام ولجنہ