سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 137
137 سبیل الرشاد جلد چہارم جاتی ہے کہ ایک موصی کا معیار قربانی دوسروں کی نسبت، غیر موصی کی نسبت زیادہ ہونا چاہئے۔تو اگر وصیت کا صرف کم سے کم 1/10 حصہ سے دے کر باقی چندے نہیں دے رہے تو ہوسکتا ہے۔غیر موصی دوسرے چندے شامل کر کے موصیان سے زیادہ قربانی کر رہے ہوں۔تو اس لحاظ سے واضح کر دوں کہ کوئی بھی چندہ دینے والا ، چاہے وہ موصی ہے یا غیر موصی ہے اگر توفیق ہے تو تمام تحریکات میں چندے دینے چاہئیں کیونکہ ہر تحریک اپنی اپنی ضرورت کے لحاظ سے بڑی اہم ہے پھر ایک اور بات ہے جس کی طرف میں عرصہ سے توجہ دلا رہا ہوں کہ نومبائعین کو مالی نظام میں شامل کریں۔یہ جماعتوں کے عہدیداروں کا کام ہے۔جب نو مبائعین مالی نظام میں شامل ہو جائیں گے تو جماعتوں کے یہ شکوے بھی دور ہو جائیں گے کہ نو مبائعین سے ہمارے رابطے نہیں رہے۔یہ رابطے پھر ہمیشہ قائم رہنے والے رابطے بن جائیں گے اور یہ چیز ان کے تربیت اور ان کے تقویٰ کے معیار بھی اونچے کرنے والی ہو گی۔تو جیسا کہ میں نے کہا کہ قرآن کریم میں مالی قربانیوں کے بارے میں بے شمار ہدایات ہیں۔تو اللہ تعالیٰ جو بھی فضل فرماتا ہے ان کو اس میں بھی شامل کرنا چاہیئے " (خطبات مسرور جلد 4 صفحہ 172-175 ) انصار کے بچے نماز یں اور قرآن پڑھنے والے ہوں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 7 اپریل 2006ء کو مسجد طہ سنگا پور میں اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ سنگا پور سے ان کا جائزہ لیتے ہوئے صدر صاحب انصار اللہ سے انصار کی تجنید کے بارہ میں دریافت فرمایا اور نائب صدر صف دوم کے بارہ میں تفصیل سے سمجھایا کہ کتنی عمر تک کے انصار صف دوم میں شامل ہیں اور نائب صدر صف دوم کتنی عمر تک کا منتخب ہوتا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ 55 سال کی عمر تک کے انصار صف اول میں چلے جاتے ہیں۔نائب صدر صف دوم کو فرمایا کہ صف دوم کے انصار کے پروگرام بنا ئیں۔پیدل سیر کرنی چاہئے۔سائیکلنگ بھی ہو۔ان کے لئے کھیلوں کے پروگرام بھی ہوں۔قائد مال سے حضور انور نے انصار کے بجٹ اور ان کے چندوں کے معیار کا جائزہ لیا اور اس بات کا جائزہ بھی لیا کہ انصار اللہ کے چندے کا حصہ مرکز ، مرکز کو ادا ہوتا ہے۔قائد صحت جسمانی سے حضور انور نے انصار کے کھیلوں کے پروگرام کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایت فرمائی کہ انصار کے لئے کھیلوں کے پروگرام ہونے چاہئیں۔قائد تبلیغ (اصلاح وارشاد ) کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ نیشنل مجلس علاقہ سنگا پور کی میٹنگ میں سیکرٹری تبلیغ کو یہاں کے خاص حالات و قوانین کے مد نظر تبلیغ کے بارہ میں جو ہدایات دی ہیں ان کے مطابق