سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 143 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 143

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 123 ایڈیشنل قائد مال کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ آپ چندہ کے سلسلہ میں ہر ایک سے رابطہ رکھیں اور سبھی کو اس نظام میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ انصار اللہ کے اراکین خصوصی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنے لئے اور باقیوں کے لئے دعا کرتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ ہی توفیق دیتا ہے۔ قائد اشاعت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ رسالہ انصار اللہ جو آپ کو پاکستان سے آتا ہے اس کی تعداد بڑھائیں۔ آپ کے جو ایکٹو (active) انصار ہیں وہ یہ رسالہ لگو اسکتے ہیں۔ قائد تجنید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ ہر سال آپ کی تجنید مکمل ہونی چاہیے۔ خدام انصار میں ہیے۔ خدام انصار میں آرہے ہوتے ہیں۔ اس لئے ہر سال تجنید مکمل کیا کریں۔ فرمایا قائد تجنید بہت مستعد ہونا چاہیے۔ قائد عمومی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جن مجالس سے آپ کو رپورٹس موصول نہیں ہو تیں ان کو بار بار یاد دہانی کروائیں اور ان کے پیچھے پڑیں اور کوشش کریں کہ آپ کو سو فیصد مجالس سے رپورٹس ملیں۔ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ کینیڈا مورخہ 5 جولائی 2005ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 19 اگست 2005ء)