سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 103
سبیل الرشاد جلد چہارم 103 حضور انور نے فرمایا یہ بھی جائزہ لیں کہ افریقہ ، قادیان وغیرہ میں انصار اللہ سویڈن خدمت خلق کے تحت کیا خدمت کر سکتی ہے۔شعبہ نو مبائعین کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ تین سال بعد نو مبائع نہیں رہتا۔تین سال کے بعد اس کو با قاعدہ نظام کا حصہ بنائیں۔حضور انور نے فرمایا جو نو مبائعین انصار کی عمر کے ہیں ان کو اپنے اجتماع پر لے کر آئیں۔ان کو شروع سے ہی جماعت کے نظام میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔فرمایا جب ان کو اپنے پروگراموں میں شامل کریں گے تو ان کو نمازوں اور چندوں کی عادت پڑے گی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ویسے تو یہاں ایسے انصار بھی ہیں جن کو سویڈش زبان آتی ہے۔فرمایا ان نو مبائعین سے ملیں۔ان کو اپنے ساتھ شامل کریں۔فرمایا خطبہ جمعہ سویڈش زبان میں ہونا چاہئے ، اردو زبان میں اس کا خلاصہ بتا دیا جائے۔فرمایا MTA پر جب خطبہ آتا ہے تو سن کر کم از کم 15-20 منٹ کا خلاصہ بنایا کریں۔میرا خطبہ سن کر نوٹ لے لیا کریں اور اس کا سویڈش میں ترجمہ کر لیا کریں۔حضور انور نے نئے آنے والوں کو نظام کا حصہ بنانے کے بارہ میں فرمایا کہ ان کو پہلے سے بتا دیا کریں کہ جماعت کسی فرد کی نہیں ہے۔آپ جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔جس کے ذریعہ بیعت ہوتی ہے اس کو ساتھ لے جا کر بتا دیا جائے کہ اب یہ نو مبائع جماعت کے سپرد ہے۔بیعت کروانے والا خود بتادے کہ اب تم نظام کا حصہ ہو۔جماعت تم سے رابطہ رکھے گی۔حضور انور نے فرمایا جب شعبہ تربیت کا رابطہ Active ہوگا تو بیعت کرانے والے کا خود بخود پیچھے چلا جائے گا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہر شہر اور ہر علاقے میں اپنی ٹیم بنائیں جوان نو مبائعین کے قریب ہوں اور رابطہ کرسکیں۔آپ خود تو ہر جگہ نہیں جاسکتے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ کا کم از کم ہر ہفتہ نو مبائع سے رابطہ ہونا چاہئے تا کہ جب وہ کہیں دوسری جگہ منتقل ہو تو آپ کو اطلاع دے کر جائے کہ فلاں جگہ جا رہا ہوں ، وہاں میں کس سے رابطہ کروں۔قائد تحریک جدید اور قائد وقف جدید کو حضور نے ہدایت فرمائی کہ باقاعدہ ٹارگٹ بنا کر کام کریں۔قائد تبلیغ کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا۔آپ نے نیا چارج سنبھالا ہے تو گزشتہ تمام ریکارڈ دیکھیں، فائلوں کا مطالعہ کریں اور پھر آگے چلیں۔فرمایا کہ کتب کا سٹال لگانا تو ایک چھوٹا سا ذریعہ تبلیغ ہے۔یہ آپ کی تبلیغ کا کل ذریعہ نہیں ہے۔آپ وسیع پیمانہ پر اپنے تبلیغی پروگرام بنائیں۔مختلف پاکٹ تلاش کریں۔دوسرے ممالک سے آنے والے مہاجرین ،عرب، البانین، یوگوسلاوین ، ہنگری ، پولش و غیرہ مختلف جگہوں پر آباد ہیں۔مختلف ممالک کے لوگ آتے رہتے ہیں ان سے رابطے کریں اور ان کے پاس جائیں اور پیغام