سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 93
سبیل الرشاد جلد چہارم 93 مطالعہ کتب اور امتحانات میں اراکین مجلس عاملہ کو بھی شامل کریں اراکین نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ کینیڈا کے ساتھ مؤرخہ 5 جولائی 2005ء بروز منگل حضور انور نے میٹنگ میں نائب صدر صف دوم کو ہدایت فرمائی کہ صف دوم کے تمام انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔ان کی سائیکل ریس وغیرہ کروالیا کریں۔آؤٹنگ (outing) وغیرہ کے پروگرام ہونے چاہئیں۔قائد مال سے حضور انور نے ان کے بجٹ ، چندہ دینے والے انصار کی تعداد، کمانے والے انصار کی تعداد اور اس تعلق میں دیگر امور کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔معاون صدر سے حضور انور نے ان کے سپر د کام کے بارہ میں دریافت فرمایا۔قائد صحت جسمانی نے حضور انور کی خدمت میں مختلف ٹورنامنٹس اور کھیلوں کی رپورٹ پیش کی۔قائد ایثار نے خدمت خلق کے کام کے بارہ میں رپورٹ پیش کی۔حضور انور نے قائد ایثار کو فرمایا کہ انصار اللہ کا لائحہ عمل پڑھیں اس کے مطابق سکیم بنا کر کام کریں۔قائد وقف جدید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ انصار سے ذاتی رابطے پیدا کریں تا کہ آپ کا ٹارگٹ پورا ہو۔قائد تربیت نے حضور انور کو بتایا کہ نماز با جماعت کے قیام کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔حضور انور نے فرمایا اس کا Follow Up ہونا چاہئے۔اصل چیز یہ نہیں ہے کہ سکیم بنائی یا پروگرام بنایا۔اصل چیز یہ ہے کہ کیا حاصل ہوا ہے اور کیا نتیجہ نکلا ہے؟۔قائد تعلیم کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ مطالعہ کتب میں اور امتحانات میں مجلس عاملہ کو بھی شامل کریں اور ان سے رپورٹ لیتے رہا کریں کہ کتنے صفحات کا مطالعہ کیا ہے۔مقصد یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے خزانے میں سے حصہ لیتے رہیں۔ایڈیشنل قائد مال کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ چندہ کے سلسلہ میں ہر ایک سے رابطہ رکھیں اور سبھی کو اس نظام میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔انصار اللہ کے اراکین خصوصی سے حضور انور نے فرمایا کہ اپنے لئے اور باقیوں کے لئے دعا کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہی توفیق دیتا ہے۔قائد اشاعت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ رسالہ انصار اللہ جو آپ کو پاکستان سے آتا ہے اس کی تعداد بڑھائیں۔آپ کے جو Active انصار ہیں وہ یہ رسالہ لگوا سکتے ہیں۔قائد تجنید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ ہر سال آپ کی تجنید مکمل ہونی چاہئے۔خدام انصار میں آرہے ہوتے ہیں۔اس لئے ہر سال تجنید مکمل کیا کریں۔فرمایا قائد تجنید بہت مستعد ہونا چاہئے۔قائد عمومی کوحضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جن مجالس سے آپ کور پورٹس موصول نہیں ہوتیں ان کو