سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 212
212 سبیل الرشاد جلد چہارم ہے۔کیونکہ امن وسلامتی کی حقیقی اسلامی تعلیم کا یہی علمبردار ہے جس کی کوئی مثال روئے زمین پر نہیں پائی جاتی۔آج اس مسیح محمدی کے مشن کو دنیا میں قائم کرنے اور وحدت کی لڑی میں پروئے جانے کا حل صرف اور صرف خلافت احمدیہ سے جُڑے رہنے سے وابستہ ہے اور اسی سے خدا والوں نے دنیا میں ایک انقلاب لانا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو مضبوطی ایمان کے ساتھ اس خوبصورت حقیقت کو دنیا کے ہر فرد تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار ( دستخط ) مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس الفضل انٹر نیشنل 23 مئی 2008ء) عہد یداران خادم بنیں گے تو مخدوم کہلا ئیں گے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 20 جون 2008ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔عہدیداران سے بھی میں کہتا ہوں کہ وہ اس انعام کی قدر کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خادم بنیں گے تو مخدوم کہلائیں گے۔اپنے اندر وسعت حوصلہ اور برداشت پیدا کریں۔ایک احمدی جب آپ کے پاس آتا ہے چاہے وہ کسی قوم کا ہو، اس کی بات غور سے سنیں اور اسے تسلی دلائیں۔اگر مصروفیت کی وجہ سے فوری طور پر وقت نہیں دے سکتے تو کوئی اور وقت دیں اور اگر کبھی بھی وقت نہیں دے سکتے تو پھر بہتر ہے کہ ایسے عہدیدار خدمت سے معذرت کر لیں۔میں خود با وجود مختلف قسم کی مصروفیات کے، کاموں کی زیادتی کے وقت نکال کر صرف اس لئے ذاتی طور پر بعض بڑھی ہوئی رنجشوں کوسن لیتا ہوں اور حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں تا کہ ان میں کسی طرح آپس میں محبت اور پیار پیدا ہو۔وہ حسین معاشرہ قائم ہو جس کے قائم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے۔لیکن اگر عہد یداران سننے کا حوصلہ رکھنے والے ہوں تو میرا خیال ہے کہ ان معاملات میں میرا یہ کام آدھا ہو سکتا ہے" خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 247)