سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 210 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 210

سبیل الرشاد جلد چہارم 210 سکا۔جماعت پر پریشانی اور مخالفتوں کے بڑے دور آئے لیکن خلافت کی برکت سے جماعت ان میں کامیابی کے ساتھ گزرتی چلی گئی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے باون سالہ دور خلافت کے حالات پڑھیں تو پتہ چلے کہ اس پسرجری اللہ نے کیا کیا کار ہائے نمایاں انجام دیئے۔دنیائے احمدیت میں حضرت مصلح موعودؓ کی وفات کے بعد پھر ایک مرتبہ خوف کی حالت طاری ہوئی لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق اسے چند گھنٹوں میں امن میں بدل کر قدرت ثانیہ کے تیسرے مظہر کا روشن چاند جماعت کو عطا فرمایا۔حکومتوں کے ٹکرانے کے باوجود، ظالمانہ قوانین کے اجراء کے بعد تمام مسلمان فرقوں کی منظم کوشش کے باوجود، یہ قافلہ ترقی کی منزلیں طے کرتا چلا گیا۔پیار ومحبت کے نعرے لگاتا ہوا، غریب اقوام کے غریب عوام کی خدمت کرتے ہوئے ، انہیں رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچاتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرتا چلا گیا۔پھر وہ وقت آیا کہ ابھی تقدیر کے ماتحت حضرت خلیفہ اصبح الثالث رحمہ اللہ بھی اپنے پیدا کرنے والے کے حضور حاضر ہو گئے۔پھر اندرونی اور بیرونی فتنوں نے سراٹھایا لیکن خدائی وعدہ کے مطابق جماعت احمدیہ کو خلافت رابعہ کی صورت میں تمکنت دین عطا ہوئی۔ہر فتنہ اپنی موت آپ مر گیا۔ظالمانہ قانون کے تحت ہاتھ پاؤں باندھنے والوں اور احمدیت کے کینسر کو ختم کرنے کا دعوی کرنے والوں کو خدا تعالیٰ نے نیست و نابود کر دیا۔پاکستان میں ظالمانہ قانون کی وجہ سے خلیفہ وقت کو ہجرت کرنا پڑی لیکن یہ ہجرت جماعت کی ترقی کی نئی منازل دکھانے والی بنی۔ایک بار پھر غَرَسُتُ لَكَ بِيَدِى كا وعدہ ہم نے پورا ہوتے دیکھا۔تبلیغ کی وہ راہیں کھلیں جو ا بھی بہت دور نظر آتی تھیں۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کئے گئے وعدے کو کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ خلافت رابعہ کے دور میں MTA کے ذریعہ سے یوں پورا ہوتا دکھایا کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اگر ہم اپنے وسائل کو دیکھیں اور پھر اس چینل کے اجراء کو دیکھیں تو ایمان والوں کے منہ سے بے اختیار اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید کے الفاظ نکلتے ہیں۔اسی چینل نے آج مشرق سے لے کر مغرب تک اور شمال سے لے کر جنوب تک ہر مخالف احمدیت کا منہ بند کر دیا ہے۔پس وہی لوگ جو خلیفہ وقت کو عضو معطل کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے ان کے گھروں کے اندر MTA نے اس مردِ مجاہد کی آواز پہنچادی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام اور خدا تعالیٰ کی آخری شرعی کتاب قرآن کریم کا آسمانی مائدہ آج ہرگھر میں اللہ تعالیٰ کی تائید سے پہنچ گیا۔پھر كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ (الرحمن:27 ) کے قانون کے مطابق حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کے بعد ایک دنیا نے دیکھا اور MTA کے کیمروں کی آنکھ نے سیٹلائیٹ کے ذریعہ ایک نظارہ ہر گھر میں پہنچایا۔وہ نظارہ جو اپنوں اور غیروں کے لئے عجیب نظارہ