سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 157 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 157

157 سبیل الرشاد جلد چہارم اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا ہے اور جھوٹ نیکیوں کو کھا جاتا ہے جس طرح آگ ایندھن کو کھا جاتی ہے اس لئے خود بھی ہمیشہ سچ بولنے کی عادت ڈالیں اور اپنی اولادوں میں بھی یہ وصف پیدا کرنے کی کوشش کریں۔سب سے اہم اور آخری بات دُعا ہے کیونکہ تربیت خدا کے فضل کے بغیر نہیں ہو سکتی اور خدا کا فضل دُعا کے ذریعہ نازل ہوتا ہے۔پس سب سے ضروری یہ ہے کہ راتوں کو اٹھیں اور خدا کے حضور جھکیں اور اپنے مولیٰ کریم سے یہ التجا کریں کہ وہ آپ کو اور آپ کی اولادوں کو اپنی رضا کی راہوں پر چلنے والا بنا دے۔حضور اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: اس میں شک نہیں ہے کہ انسان بعض اوقات تدبیر سے فائدہ اٹھاتاہے لیکن تدبیر پرگلی بھروسہ کرنا سخت نادانی اور جہالت ہے جب تک تدبیر کے ساتھ دُعا نہ ہو کچھ نہیں" ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 339) پھر فرماتے ہیں " تدابیر انسان کو ظاہری گناہ سے بچاتی ہیں لیکن ایک کشمکش اندر قلب میں باقی رہ جاتی ہے اور دل اُن مکروہات کی طرف ڈانواں ڈول ہوتا رہتا ہے۔اُن سے نجات پانے کیلئے دُعا کام آتی ہے کہ خدا تعالیٰ قلب پر ایک سکینت نازل فرماتا ہے۔" ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 339) اللہ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو ان امور پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔والسلام خاکسار ( دستخط ) مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس (ماہنامہ الناصر جرمنی جولائی اگست 2006ء) جماعتی نظام اور ذیلی تنظیموں کے نظام کو معاشرہ کی ہر بُرائی کو ختم کرنے کے لئے مہم چلانی چاہئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ 26 مئی 2006ء کے آغاز میں فرمایا۔بعض لوگ بعض دوسرے لوگوں سے کسی ناراضگی یا کسی غلط انہی یا بدظنی کی وجہ سے اس حد تک اپنے دلوں میں کینے پالنے لگ جاتے ہیں کہ دوسرے شخص کا مقام اوروں کی نظر میں گرانے کے لئے، معاشرے میں انہیں ذلیل کرنے کے لئے ، رسوا کرنے کے لئے۔ان کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کر کے پھر اس کی تشہیر