سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 102 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 102

سبیل الرشاد جلد چہارم 102 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شعبہ ایثار کو ہدایت فرمائی کہ اولڈ پیپلز ہوم میں جائیں۔خود بھی جائیں اور دوسرے انصار کو بھی بھجوائیں۔ساتھ پھل، پھول وغیرہ لے جائیں۔اس طرح ان کا حال پوچھیں۔ان سے باتیں کریں اور تعلق بڑھائیں۔قائد تجنید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تجنید مکمل کرنے کی ہدایت فرمائی۔قائد مال سے حضور انور نے بجٹ اور انصار کے ماہانہ چندہ کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا۔فرمایا ممبر شپ چندہ کا حساب علیحدہ رکھیں اور چندہ اجتماع کا حساب علیحدہ رکھیں۔فرمایا جو انصار مجلس کے چندہ کو اہمیت نہیں دیتے ان کو آہستہ آہستہ سمجھاتے رہیں۔آپ کا کام سمجھانا اور سمجھاتے چلے جانا ہے۔ان میں قربانی کا احساس پیدا کریں۔حضور انور نے فرمایا! قائد تربیت جب تربیت کر لیں گے تو چندے بھی خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔حضور انور نے فرمایا جو شخص لازمی چندہ ادا نہیں کرتا اس سے ذیلی تنظیم کا چندہ نہیں لینا۔سوائے اس کے کہ اس کو بتایا جائے کہ تم جو ذیلی تنظیم کا چندہ دے رہے ہو اس کو لازمی چندہ میں ڈال رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب پر کہ جو شخص چندہ اجتماع یا مجلس کا ماہانہ چندہ نہیں دیتا لیکن صدقہ دینا چاہتا ہے تو کیا اس سے صدقہ لے لیا جائے۔حضور انور نے فرمایا کہ جو صدقہ دینا چاہتا ہے اس سے صدقہ لے لیا جائے لیکن اس کو مجلس کا چندہ اور اجتماع کا چندہ ادا کرنے کی تلقین کریں اور سمجھاتے رہیں۔الفضل انٹر نیشنل 21 اکتوبر 2005ء) نومیا ئعین کو نظام جماعت میں ضم کریں اراکین نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ سویڈن کی میٹنگ مؤرخہ 14 ستمبر 2005ء بروز بدھ کو مسجد ناصر گوتھن برگ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ منعقد ہوئی۔جس میں حضور انور نے نائب صدر انصار اللہ صف دوم کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ صف دوم اس لئے بنایا گیا تھا کہ خدام سے انصار اللہ میں جانے والے سُست نہ ہو جائیں۔حضور انور نے فرمایا سائیکل چلائیں، سیر کریں۔فرمایا ان کو Active رکھنا آپ کا کام ہے۔فرمایا ان کو خدمت خلق کے پروگراموں میں شامل کریں۔قائد مال سے حضور انور نے انصار اللہ کے بجٹ ، چندہ دہندگان کی تعداد اور چندہ کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔فرمایا انصار اللہ کے چندہ مجلس اور چندہ اجتماع کا حساب علیحدہ علیحدہ رکھا کریں۔قائد ایثار کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جو بڑی عمر کے انصار ہیں یہ ہسپتالوں میں جائیں ، اولڈ پیپلز ہوم میں جائیں ، بیماروں کی عیادت کریں۔ان کا حال دریافت کریں۔اپنے ساتھ پھول، پھل وغیرہ لے جائیں۔اس طرح تعلق بڑھے گا اور رابطے قائم ہوں گے۔