سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 395 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 395

395 $1994 اپنی طبیعت کے تجستات پر نفرت کی نگاہ ڈالیں ( دنیا بھر کے جماعتی و ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کی مناسبت سے نادر اور قیمتی نصائح) (خطبہ جمعہ 8 اپریل 1994ء) " آج کے خطبے کے ساتھ بعض اجتماعات کا اعلان بھی کرنا ہے جو مختلف دنیا کے ممالک میں اس وقت منعقد ہورہے ہیں۔سب سے پہلے تو مجلس خدام الاحمدیہ ضلع میر پور آزاد کشمیر کی طرف سے اطلاع ہے کہ ان کا خدام کا اجتماع اور مجلس اطفال الاحمدیہ ضلع سرگودھا اور مجلس انصار اللہ ضلع جھنگ کا سالانہ اجتماع کل یعنی گزشتہ روز سے شروع ہے اور آج انشاء اللہ بروز جمعہ اختتام پذیر ہو گا۔مجلس خدام الاحمدیہ فرانس کا آٹھواں سالانہ اجتماع آج 8 را پریل سے شروع ہو رہا ہے اور انشاء اللہ دو دن جاری رہے گا اسی طرح مجلس انصار اللہ فرانس کا اجتماع بھی خدام ہی کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ کا ( Cote De lvore اس کو کہتے ہیں ) ان کا تین روزہ سالانہ جلسہ آج 8 اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور دس اپریل تک جاری رہے گا۔چونکہ آج فرانسیسی بولنے والے ممالک کے اجتماعات کی اکثریت ہے اس لئے انہیں اپنی ٹوٹی پھوٹی فرانسیسی زبان ہی میں میں مبارک باد دیتا ہوں۔Je vous souhaite beaucoup de succes a l'occasion de votre Jalsa۔اس کے بعد گوئٹے مالا ہے۔گوئٹے مالا میں ایک بہت ہی عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے جس کا تعلق چاند سورج گرہن کی پیش گوئی سے ہے۔اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت عمدہ ملک گیر انتظامات کئے ہیں کہ کثرت کے ساتھ نمائندگان وہاں پہنچیں اور سارے گوئٹے مالا کو اطلاع ہو جائے کہ آج سے سوسال پہلے ایک عظیم الشان پیش گوئی اپنی انتہائی شان اور غیر معمولی چمک دمک کے ساتھ پوری ہوئی، جو پیش گوئی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اس وقت سے تیرہ سو سال پہلے اپنے مہدی کی نشانیوں کے طور پر بیان فرمائی تھیں۔پس ان سب اجتماعات کو میں اپنی طرف سے اور عالمگیر جماعت احمدیہ کی طرف سے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکا تہ اور مبارک باد کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔