سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 206
206 $1991 انصار اللہ کو صبر اور رحم کی نصیحت باقیوں سے زیادہ زیب دیتی ہے۔انصار ایسی نصیحتیں کریں کہ لوگوں کے دل نرم پڑ جائیں اور وہ ظالمانہ انتقام کی بجائے رحم کی طرف مائل ہوں مجلس انصار اللہ اڑیسہ بھارت کے سالانہ اجتماع منعقد 11-12 مئی 1991ء پر پیغام ) محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم بسم اللہ الرحمن الرحیم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر پیارے برادران مجلس انصار اللہ اڑیسہ (بھارت) السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ آل اڑیسہ مجلس انصار الله امسال 11-12 مئی کو منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر پہلو سے بہت بابرکت بنائے۔جماعت اُڑیسہ کو ہندوستان کی جماعتوں میں کئی لحاظ سے اہم مقام حاصل ہے۔ایک تو جہاں تک جماعت میر اعلم ہے تعداد کے لحاظ سے ہندوستان کے تمام صوبوں میں تعداد کے لحاظ سے اول نمبر پر ہے۔اور ماشاء اللہ دیہات کے دیہات بلکہ بعض قصبات بھی تقریبا پورے کے پورے احمدی ہیں۔علاوہ ازیں دوسرا پہلو جو بہت ہی دلربا ہے۔اور باقی ہندوستان کی جماعتوں کے لئے ایک نیک نمونہ ہے وہ اس وقت میرے سامنے آیا جب میں نے اس بات کے تفصیلی جائزے لئے کہ ہندوستان کی جماعتوں میں حسب توفیق جماعتی چندوں میں کونسی جماعتیں معیار کے مطابق قربانی میں حصہ لے رہی ہیں اور باقاعدہ ہیں تو یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ اگر چہ اڑیسہ کی جماعت بالعموم غرباء اور معمولی نوکری پیشہ لوگوں پر مشتمل ہے لیکن شرح کے مطابق اور باقاعدہ چندہ دینے کے لحاظ سے سارے ہندوستان میں اس کے برابر اور کوئی نہیں۔اور بھی بہت سے امور ہیں جن میں صوبہ اڑیسہ کو اللہ تعالیٰ نے روحانی فضلوں اور انعامات سے نوازا ہے۔صوبے میں جہاں یہ سب انعامات ہیں وہاں احمدیت کا سب سے زیادہ کٹر اور متعصب معاند بھی صوبے کی بدقسمتی سے صوبے میں خدا تعالیٰ کے مقدس بندوں کے خلاف زہر افشانی کر رہا ہے اور اب بھی کرتا ہے۔جو واردات آپ ہی کے اس صوبے میں گزری ہیں اور ہندوستان میں مسلمانوں پر جو بالعموم سخت ابتلاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔اگر