سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 425 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 425

سبیل الرشاد جلد دوم با جماعت ادا کر سکیں۔پھر تعلیم القرآن کے ذکر پر فرمایا: جو شخص صحیح معنی میں تفسیر صغیر پڑھ سکتا ہے وہ صحیح معنی میں درس بھی دے سکتا ہے۔مرکزی امتحانات مرکزی امتحانات کے ذکر پر فرمایا: 425 جس نوجوان نے مقابلہ کا امتحان دینا ہو وہ مقابلے کی تیاری کیا کرتا ہے۔کیوں کرتا ہے؟ اس لئے کرتا ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے اور کامیابی کے نتیجہ میں اُسے بہت سے انعامات ملیں۔تو اس سے زیادہ انعامات جہاں ملنے کا سوال ہو وہاں کیوں نہیں وہ پڑھتا ؟ اصل تو ہمارے پاس ایک ہی کتاب ہے۔قرآن عظیم اور وہ کتب جو قرآن کریم کے معانی بیان کرنے کے لئے لکھی جاتی ہیں یا وہ باتیں جو قرآن کریم کی طرف توجہ دلانے کے لئے کہی جاتی ہیں۔باقی تو سارے کھلونے ہیں۔کسی نے بتایا کہ کسی کالج میں کوئی طالب علم مائیگریشن کے لئے گیا۔اب نہ وہاں کا پرنسپل احمدی ، نہ طالب علم احمدی، اور بتانے والا بھی احمدی نہیں۔اس نے باہر سے چک میں دیکھا کہ کوئی صاحب پرنسپل صاحب کی کرسی پر بیٹھے ہوئے اور لاتیں میز پر رکھی ہوئیں اور ایک چھوٹا سا جس طرح ایک بچوں والی کوئی کتاب ہوتی ہے وہ اس کے ہاتھ میں ہے اور پڑھ رہا ہے۔اُس نے خیال کیا کہ پرنسپل صاحب کہیں باہر گئے ہوئے ہیں اور اُن کا جو چپیڑ اسی ہے وہ عیش کر رہا ہے۔یہ ذہنی عیاشی کہ میں پرنسپل کی کرسی پر بیٹھا ہوا اور ایک کتاب اپنے علم کے مطابق پڑھ رہا ہوں۔خیر اُس نے پوچھا۔میں آ جاؤں اندر۔اُس صاحب نے کہا ہاں آ جاؤ اندر۔اندر گئے تو اس نے دیکھا کہ اُن کے ہاتھ میں ”علی با با چالیس چور کتاب بچوں والی وہ تھی پکڑی ہوئی۔اور وہ پڑھ رہے ہیں۔تو اس کو یقین ہو گیا کہ یہ جو میرا اندازہ تھا وہ درست نکلا۔اُس نے پوچھا کہ مجھے پرنسپل صاحب سے کام ہے۔آپ بتا سکیں گے کہ مجھے کہاں مل سکتے ہیں۔اُس نے جلدی سے لاتیں نیچے کیں اور بیٹھ کے یوں کہنے لگا۔میں ہی پرنسپل ہوں۔تو جس کو پیار نہیں ہے اپنے پیشے اور اپنے مضمون کے ساتھ اور اپنی زندگی کے ساتھ ، وہ توجہ نہیں کرے گا۔لیکن جو شخص ایسا ہو جسے پیار ہو اور ہر احمدی کے دل میں ایسا پیار ہونا چاہئے۔پیار ہوا اپنی زندگی کے ساتھ۔اور یہ جانتا ہو کہ زندگی یہاں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اُس نے مرنے کے بعد آگے چلنا ہے۔اُسے یہ کوشش کرنی پڑے گی کہ وہ نعماء جو مرنے کے بعد اُخروی زندگی کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہیں اور موعودہ