سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 420 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 420

420 سبیل الرشاد جلد دوم الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ- اَرِنَا مَنَا سِگنا۔ہم سے تعلق رکھنے والے جو پہلو ہیں وہ ہم پر اُجا گر کر۔تا کہ وہ راستہ جو تیری رضا کی طرف لے جانے والا ہے اُس تک میں اور میرا خاندان پہنچے۔اگر جماعت احمدیہ کے سارے خاندان خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں تو جماعت احمد یہ دنیا کے لئے ایک مثالی جماعت بن جاتی ہے۔آج دنیا اسلام کی طرف متوجہ بھی ہے اور نمونہ مانگتی ہے۔ہر سفر میں ، ہر موقع پر پر یس کا نفرنس میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ہمارے سامنے نمونہ پیش کیا جائے۔اسلام کی تعلیم پر کون عمل کر رہا ہے اور ثمرات اسلام کیا ہیں یعنی اسلام پر ایمان لا کر کیا حاصل ہوتا ہے اور کیا حاصل ہو رہا ہے۔دنیوی لحاظ سے عقلمند لوگ ہیں یہ اُن کا حق ہے کہ یہ پوچھیں۔میں کھل کے بات کرتا ہوں۔میں تو خدا کا ایک عاجز بندہ ہوں کوئی چیز چھپا کے نہیں رکھتا۔میرے لئے دنیوی مصلحت کوئی نہیں۔میرے لئے سچ بولنا ایک ہی مصلحت ہے۔کھل کے کہتا ہوں کہ دیکھوا گر ہم تمہارے سامنے کوئی ایسی چیز پیش کریں جو اُس سے اچھی ہو جو تمہارے پاس موجود ہے تم لے لو گے اُسے۔عقل کا یہ تقاضا ہے۔لیکن اگر ہم تمہیں کنونس (Convince) نہ کر سکیں۔اگر ہم تمہیں باور نہ کروا سکیں کہ جو ہم پیش کر رہے ہیں وہ بہتر ہے اس چیز سے جو تمہارے پاس ہے تو تم نہیں لو گے، لیکن اگر باور کروانے میں ہم کامیاب ہو جائیں تو ہو ہی نہیں سکتا کہ تم نہ لو۔تم چھوڑ دو گے اس کو جو تمہارے پاس ہے۔کیونکہ تم قائل ہو گے اس بات کے کہ جو تمہارے پاس ہے وہ اچھی نہیں ، جو ہم دے رہے ہیں وہ اچھی ہے اور میں نے اس دفعہ تحدی سے ان کو کہا کہ دیکھو تم نے سائنس میں بڑی ترقی کی اور ایک پہلو یہ ہے کہ تم نے اپنے ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم اور دوسرے مہلک ہتھیاروں کے پہاڑ جمع کر لئے۔صرف یہی نہیں ، تم نے ایسے مسائل پیدا کر لئے اپنی زندگی میں اور وہ بھی بڑھتے چلے جارہے ہیں جن مسائل کا حل تمہارے پاس نہیں The problems you haven't got the solution of وہ Pile up کر لئے ہیں اور پہاڑ بن رہے ہیں ایسے مسائل کے۔اور میں تمہیں بتا تا ہوں کہ ایک دن عنقریب آنے والا ہے جب یہ مسائل اتنے بڑھ جائیں گے جن کا حل تمہارے پاس نہیں ہو گا۔کہ تم مجبور ہو جاؤ گے اِدھر اُدھر دیکھنے کے لئے۔وہ دن اسلام کا دن ہے، اسلام آئے گا تمہارے پاس اور کہے گا کہ تمہارے ہر مسئلے کو میں حل کرتا ہوں۔تم مجبور ہو جاؤ گے اسلام کو ماننے پر تمہیں آنا پڑے گا اسلام کی طرف۔ایک شخص نے پوچھا آپ جو کہتے ہیں۔ساری دنیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی تو اگر جنگ ہوگئی ایک اور یعنی Third World War تو جو مر جائیں گے وہ تو جمع نہیں ہوں گے۔میں نے کہا۔میں نے یہ نہیں کہا کہ جو مر دے ہیں وہ بھی جمع ہو جائیں گے۔جن کو تم