سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 127 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 127

سبیل الرشاد جلد دوم 127 کرتے ہوئے اپنی جان کو ہلاک کر دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آپ کے دل کی یہ کیفیت بیان فرمائی ہے۔سورہ تو بہ میں فرمایا ہے : لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ ) اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ ایک عظیم بادشاہ کہ کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا تھا جو اس قسم کا بادشاہ بن سکتا وہ تمہیں عطا ہوا۔لیکن اس کی فطرت کو تو دیکھو کتنی حسین ہے کہ وہ خود کو تمہارے جیسا ایک انسان سمجھتا ہے اور اس اعلان کو جو میں نے اس کے منہ سے کروایا تھا۔إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ۔کسی لمحہ بھولنا نہیں اور عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ یعنی اس کے دل کی یہ کیفیت ہے کہ ذراسی بھی تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اسے شاق گزرتی ہے اور وہ تمہارے لئے خیر و برکت کو پسند کرتا اور وہ تمہارے لئے ہر خیر و برکت کا بھوکا ہے اور مومنوں کے ساتھ انتہائی طور پر محبت کرنے والا اور تمام بنی نوع انسان پر ہمیشہ کرم کرنے والا ہے۔مومنوں سے محبت کرتا ہے۔اس لئے کہ صرف مومن ہی سے محبت کی جا سکتی ہے کیونکہ محبت کرنے کے لئے ہمرنگ ہونا ضروری ہے اور جو مومن نہیں ہوتا وہ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمرنگ نہیں ہوتا اس لئے ان کے حق میں ” عَزِیزٌ عَلَيْهِ مَاعَيْتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ“ کہنا تو درست ہو گا لیکن ان سے محبت نہیں ہو سکتی۔کیونکہ دوستی نہیں ہے۔مشابہت نہیں ہے۔تمام بنی نوع انسان سے کہا کہ دیکھو ہمارا یہ بندہ تمہیں ذراسی تکلیف ہوا سے درد ہوتی ہے تمہارے لئے۔ذراسی خیر و برکت کا امکان ہو یہ کوشش کرتا ہے کہ تم اس خیر و برکت کے حصہ دار بنو۔آپ کی اعلیٰ قوتوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے قیامت تک کیلئے آپ پر جو تعلیم نازل کی ہے اس میں تمام بنی نوع انسان کی تکالیف اور ان کے دکھ درد کا مداوا کیا گیا ہے۔میں جب یورپ کے سفر پر تھا تو مجھے ایک ایسی جگہ تقریر کرنے کا موقع ملا جہاں بہت سے ہندو وغیرہ جمع تھے۔چند منٹ کے لئے میں نے اُن سے خطاب کرنا تھا۔میں نے اُن سے کہا کہ دیکھیں آپ اسلام پر ایمان نہیں رکھتے۔آپ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سچا نبی نہیں سمجھتے لیکن کتنا عظیم ہے وہ انسان کہ جس نے پھر بھی تمہارا خیال رکھا ہے۔اس نے اللہ تعالیٰ سے حکم پا کر یہ تعلیم دی کہ بدظنی نہیں سورۃ تو به آیت ۱۲۸ سورہ حم السجدۃ آیت ۷