سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 558
88 کے مقام کو حاصل کرنے اور پھر ہمیشہ اس پر قائم رہنے کی توفیق ملتی رہے۔اسی بنیاد پر میں انشاء اللہ خدام ولجنہ کو کچھ کہوں گا۔غور سے سنیں اور اپنی زندگیوں کو اُن کے مطابق ڈھالیں۔اللہ تعالیٰ توفیق دے (خطبات ناصر جلد نم صفحہ 273-276) انصار اجتماع کے دن دعاوں اور عاجزی کے ساتھ گزاریں حضور نے 30 اکتوبر 1981ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔آج انصار اللہ کا اجتماع ہے۔اس سال یہیں انہوں نے انتظام کیا ہے۔ماشاء اللہ جور پورٹیں ابھی تک مشاہدے کے نتیجے میں مجھے ملی ہیں وہ تو یہی ہیں کہ تعداد پچھلے سال سے زیادہ ہے۔اللہ تعالیٰ برکت ڈالے نفوس میں بھی اور اموال میں بھی آپ کے اور غور سے سنیں۔بعض چیزوں کو دہرانا بھی پڑتا ہے۔آج کی افتتاحی تقریر میں میں وَذَكَرْ فَإِنَّ الذِكرى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الد ریت : 56) کی ہدایت کے مطابق وہ باتیں جو ہر احمدی کے ذہن میں ہر وقت حاضر رہنی چاہئیں تھیں لیکن بعض لوگ بھول جاتے ہیں وہ یاد دلاؤں گا انشاء اللہ۔خدا میری زبان میں تاثیر دے اور آپ کے دلوں میں تاثیر قبول کرنے کی طاقت بخشے۔آمین نمازیں ہم جمع کریں گے اور پھر اپنے وقت کے اوپر انصار اللہ کا اجتماع انشاء اللہ شروع ہو جائے گا۔بہت دعاؤں کے ساتھ اور عاجزی کے ساتھ یہ دن گزار ہیں اور ساری دنیا کے لئے دعائیں کریں۔میں نے بار بار کہا اور کہتار ہوں گا کہ ہمیں کسی سے عداوت نہیں ، مخالفت نہیں۔جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے دشمن ہیں ہم انہیں بھی یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے دشمن نہیں ہیں۔ان کے لئے بھی دعائیں کریں اور ان کے لئے بھی دعائیں کریں جو دہر یہ ہیں اور بت پرست ہیں۔بڑے ظالم ہیں، وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے کہ خدا تعالیٰ جس نے اعلان کیا تھا کہ میں نے اپنے قرب کی راہیں تمہارے لئے کھول دیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ۔بڑی چوڑی شاہراہیں ہیں یہ لیکن وہ لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کرتے۔غیر مطمئن بھی ہیں اپنی زندگی سے، اطمینان نہیں انہیں۔اندھیرے میں بھٹک بھی رہے ہیں لیکن اسلام کی روشنی ابھی تک قبول کرنے کے لئے ان کے اندھیرے تیار نہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے اندھیروں کو بھی دور کرے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کی جو روشنی ہے اس کے اندر وہ اپنی زندگی گزارنے لگیں۔( خطبات ناصر جلد نہم صفحہ 282-283)