سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 38
سبیل الرشاد جلد دوم 38 خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہیں ہمیں آسمان سے خدا تعالیٰ نے بھیجا ہے اور اس غرض سے بھیجا ہے کہ تمہیں بشارت دیں کہ ڈرو نہیں خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہیں۔پھر فرمایا کہ ہمارا ابتلا اس قسم کا ہو گا۔ہمارا امتحان یہ رنگ اختیار کرے گا کہ دنیا کی ہر چیز اُن سے چھین لی جائے گی یا خطرے میں پڑ جائے گی۔اس وقت آسمان سے فرشتوں کا نزول ہو گا۔اور وہ انہیں کہیں گے وَلَا تَحْزَنُوا غم مت کرو اُن چیزوں پر جو تمہارے ہاتھ سے نکلی جارہی ہیں۔اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں جو تم کھوؤ گے اس سے بہتر تم پاؤ گے۔اگر ایک چیز تم سے چھینی جائے گی اگر ترقی کا ایک موقع تم ضائع کر دو گے۔اگر سکونِ دنیوی اور اطمینانِ زندگی تمہارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔تو اس سے بہت بڑھ کر تمہیں دیا جائے گا۔اس لئے جو ہاتھ سے گیا ہے اس پر غم کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ابشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 19)