سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 515 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 515

45 اجتماعات کے موقعوں پر طہارت ظاہری و باطنی کا خیال رکھنا چاہئے حضور نے خطبہ جمعہ " اس نقطہ نگاہ سے اہل ربوہ کو جن ذمہ داریوں کی طرف میں آج توجہ دلانا چاہتا ہوں ان میں پہلی ذمہ داری کا تعلق طہارت ظاہری کا خیال رکھنے سے ہے۔میں اس سے پہلے بھی کئی موقعوں پر احباب ربوہ کو توجہ دلا چکا ہوں کہ وہ ربوہ کی صفائی کریں بلکہ ربوہ کو دلہن کی طرح سجادیں اور اب تو یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ پہلی دفعہ بیرونی ملکوں سے بھی خدا اور اسکے رسول کے مہمان آ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری بنیادی ذمہ داری طہارت باطنی سے متعلق ہے۔اجتماعات کے دنوں میں جہاں بہت سے لوگ اکٹھے ہو جا ئیں تو بہت سے دباؤ بھی پڑتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اسی لئے فرمایا ہے فَلَا رَفَتَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جَدَالَ فِي الْحَجّ۔(البقرہ: 198) کیونکہ حاجیوں کا بہت کثرت سے ہجوم ہوتا ہے اس لئے رفت ، فسوق اور جدال سے منع کیا گیا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ حج کے موقع پر تو یہ نہیں ہونا چاہئے دیگر اجتماعات پر کوئی حرج نہیں یعنی لوگ آپس میں لڑیں جھگڑیں اور دوسری بداخلاقیاں کریں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جہاں بھی اجتماع ہو وہاں اجتماعی اخلاق کا مظاہرہ ہونا اور اجتماع کے نتیجہ میں جن کمزوریوں کے پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ان کمزوریوں سے بچنے کی کوشش ہونی چاہئے" ( خطبات ناصر جلد پنجم صفحہ 346-347) ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے زیر انتظام تین تین کمروں پر مشتمل گیسٹ ہاؤس غیر ملکی مہمانوں کے لئے بنوائیں حضور نے جلسہ سالانہ 1973ء کے اختتامی خطاب میں مورخہ 28 دسمبر کو فرمایا۔"مرکز سلسلہ میں جلسہ سالانہ پر اقوام عالم کے وفود کی شرکت کا جو نظام جاری ہوا ہے اس کو مضبوط کیا جائے۔اس میں بعض وقتیں بھی ہیں۔مثلاً ان کی رہائش کی، ان کے آرام و آسائش کی دقت ہے۔اس دفعہ ان کو مختلف جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن سوچ رہی ہے کہ وہ ایک گیسٹ ہاؤس بنا دے جو 20 رہائشی کمروں پر مشتمل ہو۔میں نے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ ور لجنہ اماءاللہ کی ذیلی تنظیموں کو بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے زیرانتظام تین تین کمروں پر مشتمل ایک ایک گیسٹ ہاؤس بنوائیں۔اس طرح موجودہ گیسٹ ہاؤس کو ملا کر 33 کمرے تو میسر آجائیں گے۔پھر انشاء اللہ اور بنتے رہیں گے۔" خطابات ناصر جلد اول صفحه 674)