سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 509
39 پھر خدام الاحمدیہ، جن کی عمر سولہ سے چالیس تک ہے ان کی مجموعی آمدنی جتنی تمہیں سال پہلے تھی اس وقت یقیناً اس سے سو گنا زیادہ ہے۔غرض اللہ تعالیٰ بڑے فضل کر رہا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ انصار اللہ والے کیوں مایوس ہو جائیں کہ اُن پر اللہ تعالیٰ فضل نہیں کرے گا پس وہ دھیلے سے پیسہ شرح چندہ مقرر کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے مال میں بھی برکت دے گا بہر حال یہ ذیلی چیزیں ہیں جن کی طرف میں نے توجہ دلا دی ہے" ( خطبات ناصر جلد سوم صفحہ 509-510)