سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 469
سبیل الرشاد جلد دوم 469 اس کے بعد حضور نے فرمایا: ایک بج گیا۔کھانا اور نماز کون پہلے۔کون بعد میں؟ ( منتظمین سے دریافت کرنے پر فرمایا ) کہتے ہیں کھانا تیار ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کھانے والے بھی تیار ہیں۔اس لئے ہم یہ کرتے ہیں ، اس وقت ایک ہے تو ڈیڑھ گھنٹہ کافی ہے میرے خیال میں۔کیونکہ شفٹ بھی بعض دفعہ کرنی پڑتی ہے تو انشاء اللہ نمازیں میں جمع کراؤں گا۔مسجد مبارک میں اڑھائی بجے اور جو دوسری مساجد ہیں وہاں بھی میں ان کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اڑھائی بجے نمازیں جمع کرائیں تا کہ جو دوست دوسری مساجد میں جا کے نمازیں پڑھیں وہ بھی با جماعت نماز پڑھ سکیں۔اب ہم دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا میں ایسے حالات پیدا کرے کہ آج وہ جو اللہ تعالیٰ کو گالیاں دینے والے ہیں لا الہ الا اللہ کا ورد کرنا شروع کر دیں۔اور آج وہ جو انسانیت میں فساد اور دُکھ پیدا کرنے والے ہیں وہ امن اور سکھ پیدا کرنے کی کوشش کرنے لگ جائیں۔اور آج وہ انسان جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے نہیں وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے آجائے اور آپ کی بیشمار بے انتہا بر کتوں اور فیوض سے حصہ لینے لگے اور یہ دُکھی انسانیت خوشحال خوش باش انسانیت بن جائے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں ، جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا کرے کہ ہم اس کے فضل اور اس کی رحمت اور اس کی توفیق سے اپنی تمام ذمہ داریاں اپنی پوری توجہ اور پوری محنت اور پوری طاقت سے ادا کریں۔اور خدا ہماری کوششوں کو قبول کرے اور اپنی رضا کی جنتیں ہمارے لئے مقدر کر دے۔اور اللہ تعالیٰ آپ کا ہر آن ہر جگہ سفر اور حضر میں حافظ و ناصر ہو اور اپنی برکتیں آپ کے اوپر برسائے۔آپ کو اہل بنائے اس کا کہ جو کہا وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وہ عملاً پوری ہوں اور آپ کو احساس ہو اور آپ شکر گزار بندے بن کے اپنی زندگی گزارنے والے ہوں۔آؤاب دعا کرلیں۔طویل اور پُر سوز اجتماعی دعا کروانے کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته سوره لقمان آیت ۲۱ ( غیر مطبوعہ )