سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 426
سبیل الرشاد جلد دوم 426 ہیں یعنی جن کا وعدہ قرآن کریم میں دیا گیا ہے۔اُن کے حصول کے لئے جو طریق بتائے گئے ہیں اور جو شرائط رکھی گئی ہیں ، میں اُن کی طرف توجہ کروں۔جس شخص کو پتہ ہی نہیں ہو گا وہ کام کیسے کرے گا۔ہر عمل کی بنیاد معرفت پر ہے۔یعنی اُس کو پتہ ہونا چاہئے کہ کیوں کروں۔یہ علم ہے کیا ؟ ہر ملکی بنیاد معرفت پر ہے۔اگر معرفت ، عرفان۔شناخت کا علم نہ ہو تو عمل ہو ہی نہیں سکتا۔جس شخص کو یہ پتہ نہیں کہ موٹر کیسے چلاتے ہیں۔وہ موٹر نہیں چلا سکتا۔جس شخص کو یہ پتہ نہیں کہ ہوائی جہاز کیسے چلایا جاتا ہے۔وہ ہوائی جہاز نہیں چلا سکتا۔جس شخص کو یہ علم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا کی کونسی راہیں کھولی ہیں وہ اُن را ہوں پر چل ہی نہیں سکتا۔یہ ایک موٹی بات ہے۔تو کیوں نہیں توجہ کرتے۔کوئی مصروفیت نہیں اس قسم کی۔(اس موقع پر حضور نے زعیم اعلیٰ صاحب سے استفسار فرمایا کہ جو مرکز کی طرف سے سہ ماہی امتحان لیا جاتا ہے اس میں کتنے انصار نے حصہ لیا ) اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے حلقے ایسے ہیں جن میں دس پندرہ فیصد انصار امتحان میں شامل ہوتے ہیں ورنہ ان کے انصار پچاس فیصد سے زائد نہ ہو جاتے اور آپ کے ذمہ کیا کام ہے۔(اس پر زعیم اعلیٰ صاحب نے بتایا کہ تعلیم و تربیت کے علاوہ اصلاح و ارشاد کے کام ہیں تو حضور نے فرمایا ) تربیت کے کام تو ابھی بہت رہتے ہیں۔انصار کا یہ تربیتی کام نہیں کہ وہ جو عمر کے لحاظ سے اُن کے Dependents ہیں اُن کی تربیت کا خیال رکھیں ؟ اس رپورٹ میں غالباً یہ فقرہ نہیں آیا کہ کوئی احمدی اپنے بچوں سے تربیت کے معاملہ میں غافل نہ رہے۔پھر حضور کے ارشاد پر زعیم اعلیٰ صاحب نے اصلاح و ارشاد کے کام کی رپورٹ پڑھی اور بتایا کہ اس کام کی طرف توجہ ذرا گھٹ گئی ہے۔حضور نے دریافت فرمایا کہ یہ احساس انصار کو ہوا یا اُن کے عہدیداروں کو ہوا۔عرض کیا گیا کہ یہ عہدیداروں کو ہوا۔حضور نے فرمایا۔اس کا مطلب ہے جن لوگوں کو ہم دعوت دیتے ہیں وہ قبول نہیں کرتے اور کم آتے ہیں۔ویسے عزم اور ہمت کی کمی ہے۔فولڈروں کی اشاعت ابھی دو ایک ہفتے ہوئے مجھے سوئٹزرلینڈ سے یہ اطلاع ملی کہ وہاں پہاڑوں پر جس طرح ہمارے گوجر ہوتے ہیں وہاں رو مینش زبان بولنے والے خاندان رہتے ہیں جن کی تعداد کم و بیش ستر اسی ہزار ہے۔اور تین زبانیں بولتے ہیں یعنی رو مینش ڈاسکیکٹ Dialect تین قسم کی وہاں بولی جاتی ہے۔تین Dialects پچھلے سال جب میں نے فولڈر تقسیم کرنے کا منصوبہ دیا تو نسیم مہدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی سے کام کرنے والے ہیں۔انہوں نے مجھے لکھا کہ رو مینش زبان بولنے پڑھنے والے تو بڑے