سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 358
سبیل الرشاد جلد دوم 358 وٹامن ای رکھی ہوئی تھی ، اس سے محروم کر دیا اور لوگ بیمار ہونے لگے۔یہ بیماری ہمارے ملک میں تو کم ہے لیکن بیرونی ملکوں میں زیادہ ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جو گندم ہے اس کی اپنی کیفیت جیسا کہ میں نے بتایا ہے وہ نہیں ہے جو ہونی چاہئے۔غرض میں انصار بھائیوں کو بتانا یہ چاہتا ہوں کہ وہ بوڑھے نہیں ، جوانوں کے جوان ہیں۔اس لئے وہ خوب گرد نہیں اٹھا کر اور سینے تان کر اور مسکراتے چہروں کے ساتھ زندگیاں گزاریں اور اپنے ہی بچوں یعنی خدام الاحمدیہ کے سامنے سر نہ جھکائیں اور صحت کو قائم رکھنے کے لئے ترکیبیں ضرور کریں۔جن کے متعلق میں وقتاً فوقتاً بتا تا رہتا ہوں اور اس وقت بھی اُن کی یاد دہانی کرا رہا ہوں۔خدا تعالیٰ نے ہماری صحتوں کو قائم رکھنے کے لئے جو چیزیں کھانے کی بنائی تھیں اُن سے یا تو ہمیں محروم کر دیا گیا ہے یا ہم نے اپنے آپ کو خود ہی محروم کر لیا ہے مثلاً ہمارے ملک میں یہ ایک عادت ہے کہ لوگ گندم کا استعمال کرتے ہیں اور بعض دوسری اجناس کو ترک کر دیتے ہیں۔اب دیکھیں امریکہ ہے یہ دنیوی لحاظ سے بہت امیر ملک ہے۔امریکیوں نے بہت دولت اکٹھی کر لی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے مکی کا آٹا کھانا نہیں چھوڑا اور باجرے کا آٹا کھانا نہیں چھوڑا۔بڑی دیر کی بات ہے۔میں اُس وقت چھوٹا ہوا کرتا تھا۔ہمارے ہاں پہلے پہل جب ۵۹۱آئی تو دیہاتیوں نے شور مچا دیا کہ انگریز بڑا نا لائق ہے۔اس نے ہماری صیحتیں کمزور کرنے کے لئے یہ نیا پیج مہیا کر دیا ہے۔گندم کا پرانا بیج تو بہت اچھا تھا۔اس میں تو بڑی طاقت تھی۔لیکن کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ انہیں ۵۹۱ چاہئے۔دوسری گندم نہیں کھانی۔اب تو اور بھی نرے میدے والی چیزیں سامنے آگئی ہیں۔آٹا پسنے والی مشینیں اکثر اجزاء نکال لیتی ہیں حتی کہ جو چھان یعنی Bran ہے وہ بھی نکال لیتی ہیں اور چھان میں بڑی طاقت ہے۔اس میں وٹامنز بھی ہیں اور اگر انسان گندم کا آٹا کھائے جس میں سے چھان الگ نہ کیا گیا ہو تو انتریوں کی کوئی ایسی بیماری نہیں ہوتی جس کے نتیجہ میں سر جن کو انتری کا آپریشن کرنا پڑتا ہے۔اس قسم کی بیماری ہوتی ہی کوئی نہیں۔اور یہ صرف Bran کا نتیجہ ہے۔لیکن لوگوں نے گندم کا چھان نکال کر گھوڑوں کو دینا شروع کر دیا۔ایک دن گھوڑوں نے انسان کو کہا ! عظمند و ! تم نے ہمیں Bran کھلا کر مضبوط بنا دیا تمہارا بہت شکریہ۔چنانچہ انسان کو پتہ لگا کہ گھوڑے کو انتڑیوں کی کوئی بیماری نہیں ہوتی تو پھر جب یہ تحقیق کی گئی کہ کیوں نہیں ہوتی تو پتہ لگا کہ Bran ہم نے کھانا چھوڑ دیا تھا اور گھوڑوں کو دینا شروع کر دیا تھا۔اس لئے اُسے انتڑیوں کی بیماری نہیں ہوتی۔خدا تعالیٰ نے گندم انسان کے لئے پیدا کی ہے۔یہ تو ٹھیک نہیں کہ اس میں سے ایک اچھا حصہ نکال کر گھوڑوں