سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 349 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 349

سبیل الرشاد جلد دوم پھر آپ رسالہ الوصیت میں فرماتے ہیں : ” خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیا۔ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کرو۔مگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے 349 جیسا کہ میں نے شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک حوالہ پڑھ کر سنایا تھا کہ آیت ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ خالص محمدی گروہ جو ہر ایک پلید ملونی اور آمیزش سے پاک اور توبہ نصوح سے غسل دیئے ہوئے ایمان اور دقائق عرفان اور علم اور عمل اور تقویٰ کے لحاظ سے ایک کثیر التعداد جماعت ہے۔یہ اسلام میں صرف دو گروہ ہیں یعنی گروہ اولین و گروه آخرین جو صحابہ اور مسیح موعود کی جماعت سے مراد ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ ایک گروہ کثیر آخرین میں پیدا کیا جائے اور وہ محمدی گروہ ہو۔چنانچہ آپ نے فرمایا ہے وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں میں سے جو کچھ پایا وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ذریعہ سے پایا۔اور ہم بھی جو کچھ پاسکتے ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ذریعے سے پا سکتے ہیں۔لیکن قرب قیامت اور روحانی طور پر ظلمت کے اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ فضل فرما یا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہائی پیار کرنے والا بلکہ آپ کے عشق میں فنا ہو جانے والا ایک وجود مہدی اور مسیح کی شکل میں ہماری طرف بھیجا۔ہم نے مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو پہچانا اور خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کی۔پر ثُلَّةٌ مِنَ الْاَوَّلِينَ کی رو سے یہ جو دوسرا محمدی گروہ ہے یعنی پہلا گر وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور خیر القرون کے ابرار و اخیار کا۔اور دوسرا گر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت ہے۔اب اس جماعت کا یہ کام ہے کہ غلبہ اسلام کی وہ آخری مہم جو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ لگائی گئی تھی یہ گروہ آخرین اس کے لئے مجاہدہ کرے۔صدق و ایثار کے نمونے دکھائے۔خدا کی راہ میں مال و جان کی قربانیاں دے اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی کچھ اس رنگ میں ادائیگی رسالہ الوصیت صفحہ ۶۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶ - ۳۰۷