سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 323 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 323

323 سبیل الرشاد جلد دوم اور ایسا کر سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر ارشاد قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت کی تفسیر ہے۔خواہ ہمیں یہ سمجھ آئے یا نہ آئے کہ یہ قرآن کریم کی کس آیت کی تفسیر ہے۔لیکن ہے تفسیر اس لئے کہ قرآن کریم کا یہ دعوئی ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کتاب کے متعلق فرمایا ہے : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ) کہ دین ہر لحاظ سے کامل اور مکمل ہو چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یا تو قرآن کریم کی تفسیر کی ہے یا جو تفسیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی فرمائی تھی آگے اس کی تفسیر کی ہے اور اس کو کھول کر بیان کیا ہے۔پس زائد تو کچھ نہیں کیا۔لیکن قیامت تک کے زمانہ کے لئے جن علوم کی ضرورت تھی وہ اپنی تفصیل میں یا اپنے پیج کے طور پر آپ کی تفسیر کے اندر موجود ہیں۔جس طرح دریا کا پانی نہر میں ڈالا جاتا ہے اُسی طرح اُن تمام برکتوں کو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل انسان کو ملتی ہیں اُن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے۔آپ نے یہ فرمایا ہے کہ مجھ سے علیحدہ ہو کر قیامت تک کوئی شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کو حاصل نہیں کر سکے گا۔اور نہ خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو پاسکے گا۔مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود ضروری ہے اب یہ ایک ہزار سال کا زمانہ ہے جو خدا کے مسیح کا زمانہ ہے اور خیر و برکت کا زمانہ ہے۔اس میں سے قریباً ایک صدی گزرنے والی ہے اور اس وجہ سے شیطان انسانی دماغ کے اندر بعض وسوسے ڈال رہا ہے کہ گویا کوئی نیا سلسلہ دنیا میں قائم ہو گا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ ختم ہو گیا اور اب کوئی اور آ جائے گا جس کا زمانہ ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کھول کر بیان کیا ہے کہ میں صدی کا مجدد نہیں بلکہ آپ نے فرمایا میں امام آخر الزمان ہوں اور آپ نے کھول کر بیان کیا ہے کہ اس آدم کی اولاد کی عمر ایک ہزار سال باقی رہ گئی ہے اور اس ایک ہزار سال کا خدا نے مجھے امام بنایا ہے اور میں مجد دصدی بھی ہوں اور مجد دالف آخر بھی ہوں۔ایک ہزار سال کے لئے خدا تعالیٰ نے تجدید دین کا کام مجھ سے اور میرے ذریعہ سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ تو تھی تمہید اس بات کی جو دراصل آج میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا کثرت سے اور بغور مطالعہ کرنا ضروری ہے۔چونکہ الخَيْرُ كُلَّهُ فِي القُرآن کے مطابق قرآن کریم سے باہر کوئی خیر نہیں اور قرآن کریم کی تفسیر کو سمجھنے کے لئے اور جاننے کے سورۃ المائدہ آیت ۴