سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 315 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 315

سبیل الرشاد جلد دوم 315 عام قانون قدرت کے پیچھے خدا کا ایک خاص قانون جاری ہے : بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو آگ نے کیسے نہیں جلایا۔یہ تو کوئی قصہ لگتا ہے ہم ایسے لوگوں سے کہتے ہیں کہ آگ نے اس لئے نہیں جلایا کہ عام قانونِ قدرت کے پیچھے خدا کا ایک خاص قانون جاری ہے اور وہ یہ کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارہ میں وہی قانون کارفرما تھا۔خدا نے آگ کو حکم دیا کہ میرے پیارے بندہ پر عام قانون نہیں چلے گا۔اس لئے آگ نے اُن کو نہیں جلایا۔وہ اُن پر ٹھنڈی ہو گئی۔خالی ٹھنڈی ہی نہیں ہوئی بلکہ اُن کے لئے سلامتی کا ایک زبر دست نشان بھی بن گئی۔یعنی اس آگ نے اُن کے لئے خالی برودت ہی نہیں پیدا کی بلکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے سلامتی کے سامان بھی پیدا کئے۔خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایک عظیم معجزہ عطا فرمایا۔لیکن ہمارے اس زمانہ میں دہر یہ لوگ کہتے ہیں یہ کیا بات ہے کہ آگ نے نہیں جلایا۔پتہ نہیں کیا قصہ ہے۔اس کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیا ہے۔آپ نے فرمایا تم کہتے ہو کیا ہوا اور کیا نہیں۔آپ نے فرمایا۔میں مہدی ہو کر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک محبوب روحانی فرزند کی حیثیت میں تمہاری طرف آیا ہوں۔تماشے دکھا نا میرا کام نہیں لیکن میں تمہیں کہتا ہوں کہ اگر تم میرے خلاف یہ منصوبہ بناؤ۔میرے خلاف آگ جلا ؤ اور مجھے اس میں پھینک دو تو آگ مجھے بھی نہیں جلائے گی کیونکہ خدا نے مجھے فرمایا ہے آگ تیرے لئے بھی بردا وَسَلَامًا بن جائے گی۔پس اصل چیز دُعا ہے جس سے خدا اپنا خاص قانون جاری فرماتا ہے۔کیونکہ قانون قدرت کے پیچھے ایک اور قانون چل رہا ہوتا ہے۔ہر قانونِ قدرت ظاہری شکل میں عملاً اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب اس کو اندر سے خدا تعالیٰ کا حکم ہو کہ ظاہری شکل میں نمودار ہو جائے۔میں نے کئی دفعہ درخت کے پتوں کی مثال دی ہے۔میں اُسے پھر دُہرا دیتا ہوں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ درخت کا ہر پتہ خدا کے حکم سے گرتا ہے۔یہ اس کا عام قانون ہے جو اس کائنات میں چل رہا ہے۔لیکن قانونِ قدرت نے یہ کہا کہ بعض درخت موسم خزاں میں پت جھڑ کرتے ہیں، بعض موسم بہار میں کرتے ہیں یا سارا سال کر رہے ہوتے ہیں ، کچھ پتے گر جاتے ہیں کچھ نئے آ جاتے ہیں۔ایک ایسا درخت جو موسم بہار میں پت جھڑ کرتا ہے اور سارے پتے بالکل جھاڑ دیتا ہے وہ کالج کے Cottage میں تھا جہاں میں رہا کرتا تھا۔جب اُس کے پت جھڑ کا موسم آیا تو ایک دن مجھے یہ خیال آیا کہ قرآن کریم نے کہا ہے پتے جھڑنے کے لئے عام قانون