سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 257
257 سبیل الرشاد جلد دوم جاتی ہے۔چنانچہ اب چین کے لوگ یہی سبز چائے کا قہوہ پیتے ہیں۔میں نے ایک رسالہ میں پڑھا ہے کہ وہاں پیٹ کی بیماری نہ ہونے کے برابر ہے۔اس لئے آپ بھی اُبلا ہوا پانی استعمال کیا کریں۔کیوں بیمار ہو کر اپنا وقت ضائع کرتے ہیں اور اپنے آپ پر یہ ابتلاء لاتے ہیں کہ زندگی میں کئی لمحات ایسے بھی آ سکتے ہیں جن میں آپ خود کو نیکیوں کے کام کرنے سے محروم کر دیں۔بہر حال یہ بھی ایک تدبیر ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہر تد بیر اس لئے بنائی ہے کہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں اگر چہ حکم اسی کا چلتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں لیکن اس کا یہ بھی حکم ہے کہ میری اس دنیا میں تدبیر کر و۔اس لئے میں اس قہوے کی شکل میں گرم پانی پیتا ہوں۔پہلے بھی ، درمیان میں بھی اور آخر میں بھی میرے پاس آپ کے لئے دعائیں ہی دعائیں ہیں۔میری دعا ہے کہ جہاں بھی آپ ہوں ربوہ میں، اہل ربوہ کی طرح رہائش اختیار کرنے والے، یا اپنے گاؤں میں مکین ہونے کی شکل میں ،سفر اور حضر میں، جاگتے اور سوتے ، کام کرتے اور آرام لیتے غرض جس حالت میں اور جس جگہ اور جس کیفیت میں بھی آپ ہوں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں آپ کے شامل حال رہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ اس نے اپنے فضل اور رحمت سے ہمیں جو قو تیں اور استعداد میں عطا فرمائی ہیں۔ہم اس کی بتائی ہوئی تدابیر اور اس کے بتائے ہوئے طرق دعا کے نتیجہ میں ان قوتوں اور استعدادوں کی کامل نشو و نما کرنے میں کامیاب ہو جائیں تا کہ اس کے کامل فضل اور کامل رضا ء ہمارے ورثہ اور مقدر میں ہو۔پس میں ان دعاؤں کے ساتھ آپ کو رخصت کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے۔ہماری دعائیں بھی آپ کے ساتھ رہیں۔بعض دفعہ بیماری میں ایسا وقت بھی آتا ہے کہ انسان پوری طرح دعا ئیں نہیں کر سکتا۔آپ دعا کریں وہ وقت نہ آئے۔جب تک زندگی ہے آپ کی دعاؤں سے چوکس دماغ ہر وقت آپ کی خدمت میں لگا رہے۔اب انصار ( اور ہمارے بچے بھی ) کھڑے ہو کر عہد دوھرا ئیں گے۔اس کے بعد تمام حاضرین نے حضور کی اقتداء میں تجدید عہد کی۔پھر حضور نے فرمایا۔دعا کے بعد یہ اجتماع اور اس کی کارروائی اختتام پذیر ہوگی۔اس کے معا بعد دو کام ہیں ایک نمازوں کا ادا کرنا اور دوسرا دو پہر کا کھانا کھانا میرا خیال ہے کہ پہلے ہم نمازیں پڑھ لیں۔نمازوں سے فارغ ہو کر آپ اپنی اپنی جگہوں پر کھانا کھا ئیں گے۔ورنہ پھر سب کا اکٹھا ہونا مشکل ہو جائے گا۔نماز مسجد مبارک میں ہوگی۔( غیر مطبوعہ )