سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 170 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 170

170 سبیل الرشاد جلد دوم حملہ آور ہوئے حالانکہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے پوشیدہ رازوں سے آگاہ نہیں۔کئی ایسے لوگ ہیں جن پر زمین میں تو لعنت کی جاتی لیکن آسمان میں اللہ تعالی ان کی تعریف کرتا رہتا ہے اور اسی طرح کئی لوگ ہیں جو اس دنیا میں تو صاحب عظمت سمجھے جاتے ہیں۔لیکن قیامت کے دن وہ ذلیل ہوں گے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فوج میں آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر کے داخل ہوئے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کام ہیں ان کو بڑی وضاحت سے بغیر کسی اشتباہ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں ایک جگہ بیان کر دیا ہے اور آپ سے یہ توقع رکھی ہے کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام بن کر آپ کی اتباع میں اب قیامت تک کے لئے آپ اور آپ کی نسلیں ان ذمہ داریوں کو بشاشت کے ساتھ اپنے کندھوں پر اٹھا کر اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ اسی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔جو اس کے قرب اور اس کی رضا اور اس کی جنتوں تک پہنچاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔ہم عاجز بندے ہیں اور میں نے ذاتی طور پر قرآن کریم ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ اور آپ کے ارشادات پر غور کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات پر غور کیا۔اور علیٰ وجہ البصیرت اس بات پر قائم کیا گیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں زیادہ معزز وہ ہے جو زیادہ تند ہی کے ساتھ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتا ہے اور اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھتا۔جس نے اپنے نفس پر یا اپنے علم پر یا اپنی قوتوں پر یا اپنی قابلیت اور استعداد پر بھروسہ کیا اس نے خود کو اللہ تعالیٰ کی نعمت سے محروم کر لیا۔جو لوگ صاحب تجربہ ہیں وہ تو سمجھ جائیں گے اور جو صاحب تجربہ نہیں ان کو سمجھانا میرے لئے بھی مشکل ہے۔وہ غیب پر ایمان لے آئیں کیونکہ بہت سی باتیں ایمان بالغیب سے تعلق رکھتی ہیں۔حقیقت یہی ہے کہ صرف عاجزی ہی اللہ تعالیٰ کو پیاری ہے اور نیستی سے ہی وہ محبت رکھتا ہے جو اس میں گم ہو جاتا ہے وہ اس کی صفات کے بہت سے جلوے دیکھتا ہے اور ہمیشہ اسی کی گود میں اپنے آپ کو محسوس کرتا ہے۔ہم دعا کریں گے کیونکہ وہ عظیم ذمہ داریاں جو ہم پر ڈالی گئی ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی عظیم رحمتوں اور فضلوں کے بغیر ہم پوری نہیں کر سکتے۔اور وہ عظیم فضل انتہائی عاجزی کے بغیر ہمیں حاصل نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل دے اور اللہ تعالیٰ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے کی ہمیں توفیق دے اور اللہ تعالیٰ اس حقیقت کو ہمیشہ ہمارے سامنے رکھے، اسے ہم کبھی نظر انداز نہ کریں کہ ہم اپنی ذات میں تفسیر سوره فاتحه صفحه ۹۲ تا۶ ۹ ترجمه عربی عبارت اعجاز مسیح صفحه ۱۲۷ تا ۱۳۵