سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 169 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 169

169 سبیل الرشاد جلد دوم گر ہیں انہوں نے ڈالی ہوتی ہیں انہیں خود کھولتے ہیں۔تمام جہانوں میں سب سے زیادہ عالی مرتبہ اور مخلوقات میں سے سب سے زیادہ حیرت انگیز وجود نبیوں اور رسولوں اور خدا کے نیک اور صدیق بندوں کا ہوتا ہے کیونکہ وہ سب دوسرے لوگوں پر فوقیت رکھتے ہیں۔نیک صفات کے پھیلانے اور ظلم وستم کے دور کرنے اور عادات کے سنوارنے میں اور اپنوں اور بیگانوں کے لئے نیک ارادے رکھنے میں ، راست بازی اور سلامتی کے پھیلانے میں ، بدی اور تباہی کی جڑ اکھاڑنے میں ، نیکی کی تلقین کرنے اور بُرے کاموں سے منع کرنے میں ، بُری خواہشات کو چو پاؤں کی طرح دھتکارنے میں ، پروردگار عالم کی طرف رخ کرنے میں ، نئے اور پرانے مال سے قطع تعلق کرنے میں، پوری قوت اور مکمل تیاری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر قائم رہنے میں ، جمع کر دہ لشکروں اور اکٹھی کی ہوئی جماعتوں کے ساتھ شیطان کی ذریت پر حملہ کرنے میں ، محبوب کی خاطر دنیا کو ترک کرنے ، اس کے شاداب مقامات سے کنارہ کشی کرنے اور اس کے پانیوں اور چراگاہوں سے ترک وطن کرنے کی طرح الگ ہو جانے میں اور بارگاہ الہی میں اپنی گردن جھکانے میں وہ دوسروں پر فوقیت لے جاتے ہیں۔یقیناً یہ ایسی قوم ہے کہ ان کی آنکھوں میں نیند ایسی حالت میں آتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں ( محو ) اور قوم کے لئے دعا کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔دنیا داروں کی نظر میں تو دنیا نہایت خوبصورت ہے اور خوش رنگ ہے۔لیکن نیک لوگوں کی نظروں میں وہ میلے سے بھی زیادہ گندی ، اور مُردار سے بھی زیادہ بد بودار ہوتی ہے۔وہ اپنی ساری توجہ سے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور صدق دل سے وہ اس کی طرف پوری طرح جھک جاتے ہیں اور جس طرح گھر کی بنیاد یں بنائے جانے والے طاقوں اور برآمدوں پر تقدم رکھتی ہیں۔اسی طرح مذکورہ بزرگ ہستیاں اس دنیا میں ہر طبقہ کے نیک لوگوں پر تقدم رکھتی ہیں اور مجھے ( کشفاً ) دکھایا گیا ہے کہ زمین میں بھی اور بلند پایہ آسمانوں میں بھی ہمارے نبی محمد مصطفے جن پر ہر قسم کی برکت، رحمت اور سلامتی نازل ہو۔ان سب سے اکمل، افضل اور اغرف ہیں اور تمام لوگوں میں سے سب سے زیادہ بد بخت وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ پر زبان درازی کی اور نکتہ چینی اور عیب جوئی کرتے ہوئے آپ پر