سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 87
87 سبیل الرشاد جلد دوم اور اللہ تعالیٰ نے ان کی روح کو ایسا صدق و ثبات بخشا ہے کہ اگر ساری دنیا مل کر ان کو کچلنے اور مار ڈالنے کے لئے تیار ہو تو وہ اپنی حقیر جان کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں اور کسی قسم کی ہچکچاہٹ کے بغیر اپنا سب کچھ ، اپنی جان بھی خدا کی راہ میں قربان کر دیتے ہیں۔یہ اس محمد مکی ابراہیم کی اولاد ہے۔یہ اُس محمد کی ابراہیم کے اسماعیل ہیں کہ جب ان سے جان کی قربانی بھی مانگی جائے تو وہ یہی کہتے ہیں جو خدا کی مرضی ہو وہ پوری ہو، یہ جان بھی اس نے دی تھی اس کے حضور حاضر ہے اور جان کو چھوڑ کر جو چھوٹی نعمتیں انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئی ہیں انہیں تو ہر وقت قربان کرنے کے لئے یہ سعید جماعت تیار رہتی ہے۔اس سعید روح کو، جماعت احمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ والسلام کے ذریعہ بہت سی بشارتیں ملیں ، اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاما یہ بشارت دی اور آپ نے اسے ہمارے سامنے ان الفاظ میں رکھا۔آپ فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔“ اس میں اللہ تعالیٰ نے بشارت یہ دی ہے کہ جماعت احمدیہ کو قرآن کریم کا نور عطا کیا جائے گا۔اور قرآن کریم کے حقانی دلائل کی معرفت اور علم انہیں بخشا جائے گا اور قرآن کریم کے دلائل وہ دنیا کے سامنے اسی رنگ میں اور مؤثر طور پر پیش کریں گے کہ ان کے سامنے علوم جدیدہ ٹھہر نہیں سکیں گے۔ان کے لئے ایک ایسا نور مقدر کیا جائے گا کہ جس کے سامنے کوئی ظلمت ٹھہر نہیں سکتی اور پھر یہ قرآنی دلائل ہی انہیں نہیں ملیں گے بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور برکات کے نتیجہ میں آسمانی نشان بھی انہیں دیئے جائیں گے اور انہیں آسمانی نشانوں میں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند ہوں گے اور ورثہ میں اس فنا فی الرسول ہونے کے نتیجہ میں جو تو فیق وہ اپنے رب سے پائیں گے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانوں میں سے ہی انہیں نشان عطا کئے جائیں گے۔اور یہ دلائل اس قدر ز بر دست اور یہ آسمانی تائیدات اس قدر قوی ہوں گی کہ ساری دنیا ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گی اور نتیجہ یہ ہو گا کہ ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی لیکن قبل اس کے کہ ایسا ہو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آ ئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا تجلیات الہیہ صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹