سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page x of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page x

ix کے احسانوں کو گنا چا ہو تو نہیں گن سکو گے۔بارش کے قطرے گنے جاسکتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کے احسانات اور اس کی نعمتوں کو نہیں گنا جا سکتا۔خدا تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک وجود ہم پر احسان کرنے کے لئے ، خدا کے حسن کے جلوے اپنی زندگی میں ہمیں دکھانے کے لئے مبعوث کیا تھا۔“ (کتاب ہذا صفحه ۲۵۱) پھر قرآن کریم کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے۔اس لئے اس سے پیار کریں۔۔قرآن کریم کی عظمت کو ہم نے خود اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔قرآن کریم کی عظمتوں کو اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کیا۔ہم نے قرآن کریم کی مٹھاس اپنی زبان سے چکھی۔اس کی سریلی آواز کو ہمارے کانوں نے سنا۔اس کی نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی خوشبو کو ہمارے ناکوں نے سونگھا۔ہمارے سارے حواس اس کی عظمت کے قائل اور اس کی بڑائی کے مداح ہیں۔اس کو ہم نہیں (کتاب ہذا صفحه ۲۵۰) حضرت خلیفہ المسح الثالث" نے اپنے دور خلافت میں جماعتی اور ذیلی تنظیموں کو تیز تر کرنے کے لئے ہدایات فرما ئیں اور مجلس انصار اللہ کو اپنی ذمہ واریوں اور فرائض کی طرف بار بار توجہ دلائی کہ اللہ اور رسول اور قرآن کریم کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں۔کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت کریں۔اُن کا مطالعہ کریں کہ چھوڑ سکتے۔“ آئندہ آنے والے ہزار سال کے لئے ضروری علوم اور پیدا ہونے والے مسائل کا حل ان میں بیان ہوا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کے انصار اللہ سے متعلق خطابات اور ارشادات کو مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے سبیل الرشاد جلد دوم کے نام سے ترتیب دیا ہے جسے مجلس انصار اللہ شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے خدا کرے کہ تمام انصاراس روحانی مائدہ سے استفادہ کرنے کی توفیق پائیں۔وباللہ التوفیق! خاکسار