سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 58 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 58

58 سبیل الرشاد جلد دوم روز ہوئے مجھے امام بشیر کا خط ملا کہ ایک نئی کتاب انگریزی میں شائع ہوئی ہے جس کے مصنف نے اپنی اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرے۔تو خود عیسائی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ کی تصدیق کر رہے ہیں اور اس کے لئے کتب لکھ رہے ہیں۔اور اس میں ہمارا اتنا دخل نہیں جتنا کہ ہمارے رب کی نصرت اور ملائکہ کے نزول کا دخل ہے۔دلوں کو بدل رہا ہے۔ایسے شواہد وہ خود دنیا کے سامنے لا رہے ہیں کہ وہ لوگ اس بات کو ماننے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ صلیب ٹوٹ چکی۔کیونکہ اگر مسیح صلیب پر نہیں مرے تو کفارہ کا مسئلہ ختم ہو گیا کہ وہ قربانی جس کے اوپر ان کے مذہب کی بنیاد تھی۔وہ تو دی ہی نہیں گئی جب دی ہی نہیں گئی تو لوگوں کے گناہ کیسے معاف ہو گئے۔عیسائیت مرجاتی ہے اور صلیب پر نہ مرنے اور مسیح کے طبعی موت مرجانے سے عیسائیت مرجاتی ہے۔تو صلیب پر وہ نہیں مرے خود وہ اس کے قائل ہو گئے ہیں اور کفارہ اور تثلیث اور الوہیت مسیح۔اور ہم تو مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت میں یہ ہے کہ کوئی بچہ بغیر باپ کے بھی پیدا ہو جائے لیکن وہ نہیں مانتے اور اس بات کا خود پادری انکار کر رہے ہیں۔جیسا کہ ابھی ذکر کیا تھا۔ایک پادری نے اپنے کسی لیکچر یا مضمون میں یہ لکھ دیا کہ میں الوہیت مسیح اور مسیح کے بن باپ ہونے کا وغیرہ وغیرہ ، جس طرح ان کے بنیادی عقائد سمجھے جاتے ہیں میں ان کا قائل نہیں ہوں۔اور وہ اچھا بھلا پادری ہے۔اس پر انہوں نے بڑا شور مچایا۔اور پادریوں نے ایک کمیشن بھی بٹھایا ہے۔کچھ اخباروں میں کچھ خطوط بھی اس کے متعلق لکھے گئے۔تو اس نے پھر جواب میں لکھا۔جو اخباروں میں چھپ گیا اور اس میں اس نے لکھا کہ اگر تم لوگ جو میرے پیچھے پڑے ہوئے ہوایسے پادریوں کی تلاش کرو گے۔جو ورجن برتھ (VIRGIN BIRTH) میں اور تثلیث میں اور فلاں میں اور فلاں میں جو ان کے عقائد ہیں ان میں یقین رکھتا ہو گا۔اور ان پر ایمان رکھتا ہو گا۔تو میں تمہیں بتا تا ہوں کہ تمہیں پادری کوئی نہیں ملے گا یعنی سارے پادری اب ان عقائد کو چھوڑ چکے ہیں اور یہ حقیقت بھی ہے۔میں نے آج خطبہ میں بھی بتایا تھا کہ پادری اتنے گندے الزام مسیح علیہ السلام پر لگا رہے ہیں کہ انسان زبان پر لانہیں سکتا۔اور پھر اپنی طرف سے نہیں لگا رہے۔ایک پادری نے لکھا ہے کہ انجیل کی فلاں فلاں آیات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسیح بڑے گندے اخلاق کا مالک تھا۔تو وہ جو ایک وقت میں خدا بنایا گیا۔وہ جو ایک وقت میں اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کھڑا کیا گیا اور اس کے ماننے والی دنیا نے یہ کہا کہ اللہ کا نام مٹا کر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو ملیا میٹ کر کے ہم مسیح کی عزت کو دنیا میں قائم کریں گے۔اور اس کی الوہیت کو دنیا میں قائم کریں گے۔وہ سب دعوے ہوا میں اُڑ گئے۔اور وہی بات پوری ہوئی۔جو ہمارے رب نے کہی تھی۔تو یہ ایک میدان