سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 549
79 اپنے آپ کو مطہر نہ سمجھنا۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : 33) کیونکہ روحانی پاکیزگی کا تعلق اس بات پر ہے کہ آیا اللہ تعالیٰ نے انسان کی سعی کو قبول کیا اور مشکور ہوئی وہ سعی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلہ میں اپنی محبت اسے عطا کی۔متقی وہ نہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ میرے دل میں خدا کی خشیت ہے اور میں اس کی پناہ لینا چاہتا ہوں۔متقی وہ ہے جس کے دل میں واقع میں خدا کی ایسی خشیت ہے جو خدا کو پسند آئی اور خدا نے اسے اپنی پناہ میں لے لیا۔اپنے زور بازو سے تو تم خدا تعالی کی پناہ میں نہیں آسکتے۔اپنے فضل سے وہ تمہیں اپنی پناہ میں لے سکتا ہے۔پس عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے بے انتہا دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس مقام پر کھڑا کرے جس مقام پر ایک احمدی باپ کو اللہ تعالیٰ کھڑا کرنا چاہتا ہے اور آپ کی آئندہ نسلوں کو تا قیامت اللہ تعالیٰ اس بات کی توفیق عطا کرتا رہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ عظیم انقلاب، انقلاب انسانی زندگی میں ایک ہی ہوا اور وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا انقلاب ہے ( باقی سارے ہنگامے انقلاب نہیں بلکہ اس کے الٹ چلنے والی لہریں ہیں انسانی زندگی کی ) تا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا انقلاب نوع انسانی کو اپنی تمام برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ لپیٹ لے اور ان کا احاطہ کر لے اور یہ خوشحال زندگی اور ایک حسین معاشرہ نوع انسانی کی زندگی میں پیدا ہو اور پھر قیامت تک وہ قائم رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے اور ہمیں دعا کرنے کی توفیق دے اور ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔تا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرسکیں۔آمین۔( خطبات ناصر جلد نم صفحہ 63-67) ذیلی تنظیموں کو اجتماعات کی تیاری کے لئے زرین ہدایات حضور نے 18 ستمبر 1981ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔اکتوبر کے آخر میں خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماع ہوں گے۔آج میں ان اجتماعات کی تیاری اور اہمیت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَا عَدُّوالَهُ عُدَّةً (التوبة : 46) قرآن کریم کی یہ بھی ایک عظمت ہے کہ وہ ایک واقعہ کی اصلاح جب کرتا ہے تو چونکہ یہ ابدی صداقتوں پر مشتمل ہے اس کا بیان اس طرح کرتا ہے کہ واقعہ کی طرف اشارہ بھی ہو جائے اور ایک بنیادی اصول اور حقیقت بھی بیان کر دی جائے۔