سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 470
سبیل الرشاد جلد دوم صفات حسنہ کا رنگ اپنی زندگی پر چڑھائیں صفات حسنہ کا رنگ اپنی زندگی پر چڑھاؤ۔خدا تعالیٰ اپنی صفات میں اور محامد میں من کل الوجوہ کامل ہے۔اور قرآن کریم کے سارے اوامر، پہلے میں نواہی کی بات کر رہا تھا۔ہر حکم جو ہے وہ خدا تعالیٰ کی کسی نہ کسی صفت کا رنگ ہمارے اوپر چڑھانے والا ہے۔اگر ہم قرآن کریم کی تعلیم کو کلی طور پر FOLLOW کرنے والے ہوں، اس کی اتباع کرنے والے ہوں إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر وحی قرآنی کی اتباع کرنے والے ہوں تو ہماری زندگی ساری کی ساری ایسی ہو جائے جس میں اللہ تعالیٰ کے نور اور اس کی چمک دنیا کو نظر آئے۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحہ 461) 470