سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 195
سبیل الرشاد جلد دوم 195 سیدنا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہتعالی کا افتاحی خطاب فرموده ۱۵ را خاء ۱۳۵۰ بهش ۱۵ راکتو برا۱۹۷ء بمقام احاطہ دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز سید ربوہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۱۵ر اخاء ۱۳۵۰اہش (مطابق ۱۵ اکتوبر ۱۹۷۱ ء ) کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے جو تقریر فرمائی تھی۔اس کا مکمل متن درج ذیل ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے یہ آیہ کریمہ پڑھی۔لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ۔اور پھر فرمایا۔یہ جگہ اجتماع انصار اللہ کے لئے تنگ ہو گئی ہے۔اس لئے منتظمین نوٹ کریں کہ آئندہ سال انشاء اللہ کسی اور جگہ اجتماع ہوگا۔موازنہ اجتماع خدام الاحمدیہ واجتماع انصار الله : تعداد کے لحاظ سے خدام الاحمدیہ آگے ہے اور مجالس کے لحاظ سے انصار اللہ آگے ہے۔انصار کے اس اجتماع میں ۴۵۲ مجالس شامل ہوئی ہیں اور خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں ۴۲۸ مجالس شامل ہوئی تھیں۔خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں تین ہزار سے زائد اراکین تھے اور انصار اللہ کے اس اجتماع میں - قریباً چوبیں چھپیں سوانصار شامل ہوئے ہیں۔خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں ان خدام کی نسبت جو انصار اللہ کے اجتماع میں شامل ہوئے ہیں انصار زیادہ شامل ہوئے تھے اور انصار اللہ کے اجتماع میں ان انصار کی نسبت جو خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں شامل ہوئے تھے خدام کم شامل ہوئے ہیں۔پس خدام کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔شاید کسی کے کان میں نیکی کی کوئی ایسی بات پڑ جائے جس سے وہ فائدہ اٹھا سکے۔سورة البلد آیت ۵