سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 91
سبیل الرشاد جلد دوم 91 سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحم اللہ تعالی کا اختتامی خطاب ج فرموده ۱/۲۷ خاء۱۳۸۹ بهش ۲۷ /اکتوبر ۱۹۶۸ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتام پر مورخہ ۲۷ اکتوبر ۱۹۶۸ء کو جو خطاب فرمایا تھا۔اس کا متن ذیل میں افادہ احباب کے لئے درج کیا جاتا ہے۔سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ : فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِلَ وَعَلَيْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيْعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَاغُ الْمُبِينُ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِى لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْفَسِقُونَ۔۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اللہ کی اطاعت اور رسول کی اطاعت کا حکم دیا ہے اور بتایا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کھول کر الہی احکام اور شریعت کے ارشادات کو دُنیا کے سامنے پیش کریں۔اور مومنوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان احکام کی بجا آوری میں اطاعتِ کاملہ کا نمونہ دکھلاویں۔اور اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا کہ اگر تم کامل اطاعت کا نمونہ دکھاؤ گے تو ان راہوں کی طرف تمہیں ہدایت دی جائے گی جن پر چل کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کی جاسکتی سورة النور آیات ۵۵-۵۶