سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page iii
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ کسی قوم کو زندہ اور فعال رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کا ہر چھوٹا بڑا اپنے مقاصد سے باخبر ہواوراپنے مقاصد کے حصول کے لئے پوری تندہی اور محنت کے ساتھ مصروف عمل رہے۔اس غرض کے لئے حضرت مصلح موعود خلیفتہ المسیح الثانی نے جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیموں کو قائم فرمایا۔جولائی ۱۹۴۰ء میں حضور نے جماعت احمدیہ کے ۴۰ سال اور زائد عمر کے افراد کی تنظیم مجلس انصار اللہ کے نام سے قائم فرمائی۔اس مجلس کو حضور نے وقتاً فوقتاً اپنے ارشادات سے نوازا اور ان کی رہنمائی فرمائی۔حضور کے یہ خطبات اور ارشادات ایک جگہ کتابی شکل میں احباب جماعت کے استفادہ کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان مقاصد کے حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن کے لئے مجلس انصار اللہ کو قائم کیا گیا ہے اور جماعت احمدیہ کا قدم ہمیشہ ترقی کی راہ پر آگے سے آگے بڑھتا جائے۔آمین ناشر