سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 163
سے جم جاتی ہے۔دور ہو جاتی ہے۔اس لئے ناغہ نہ کیا کرو یہاں آتے رہا کرو۔آپ لوگ بھی اپنے بیوی بچوں کو خدا تعالیٰ کی باتیں سناتے رہا کریں اور اللہ تعالیٰ کی یاد دلاتے رہا کریں۔تا کہ خدا تعالیٰ ہمارے دلوں میں ہمیشہ ہمیش رہے اور اس کی محبت ہمارے دل میں اتنی تیز ہو جائے کہ نہ صرف ہم اس کے عاشق ہوں بلکہ وہ بھی ہمارا عاشق ہو اور یا درکھو کہ کوئی شخص اپنے محبوب کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔اگر تم خدا تعالیٰ کے محبوب ہو جاؤ گے تو خدا تعالیٰ بھی تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔بلکہ ابھی دشمن اپنے گھر سے نہیں نکلا ہوگا کہ تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ عرش سے بھی نیچے اتر آیا ہے اور وہ خود تمہارے گھروں کا پہرہ دے گا۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہجرت کی۔بعض دشمن منصوبہ کر کے تنگی تلوار میں لئے کھڑے تھے۔مگر آپ سامنے سے نکل گئے۔بعد میں لوگوں نے ان سے کہا کہ تم بڑے بہادر بنے پھرتے ہو۔مگر تمہارے سامنے سے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) گذر گئے اور تم سے کچھ نہ ہو سکا۔وہ کہنے لگے خدا کی قسم وہ ہمیں نظر ہی نہیں آیا۔پس اگر خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو گا تو دشمن تمہارے گھر پر آئے گا تو تم ان کو نظر نہیں آؤ گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو بہت بڑے انسان تھے۔ہم نے اپنی جماعت میں بھی اس قسم کے نظارے دیکھے ہیں۔مولوی عبدالرحمان صاحب کشمیر کے ایک مخلص احمدی تھے۔میں نے انہیں مبلغ بنا کر وہاں رکھا ہوا تھا۔وہ مسلمانوں میں اثر رکھتے تھے اور ان کی تنظیم کرتے تھے۔اس لئے ان پر ریاست جموں کی گورنمنٹ نے بعض الزامات عاید کر دیئے اور کہا کہ فلاں موقعہ پر جو چوری ہوئی ہے وہ انہی کی وجہ سے ہوئی ہے اور ان کے متعلق وارنٹ فوجداری جاری کر دیئے۔ایکدن وہ کشمیر میں میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے ان کے کان میں کہا کہ باہر پولیس کھڑی ہے۔وہ اٹھے اور رومال ڈال کر پولیس کے سامنے سے گذر گئے۔میں نے بعد میں کسی سے پوچھا کہ مولوی صاحب کا کیا بنا ہے۔تو دوستوں نے مجھے بتایا کہ وہ پولیس کے سامنے سے گذر گئے اور کسی کو نظر نہیں آئے۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی شان تھی۔مولوی عبد الرحمان صاحب صحابی بھی نہیں تھے۔تابعی تھے۔ان کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہوا کہ پولیس وارنٹ لے کر کھڑی تھی لیکن وہ سامنے سے گذر گئے اور جب پولیس سے پوچھا گیا کہ تم نے انہیں پکڑا کیوں نہیں تو کہنے لگے ہم نے انہیں دیکھا ہی نہیں۔تو جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق رہے گا، خدا تعالیٰ کا تعلق بھی ہمارے ساتھ رہے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی غیرت ہمارے لئے دکھاتا رہے گا اور کسی کی مجال نہیں ہوگی کہ ہماری طرف ترچھی آنکھوں