سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ

by Other Authors

Page 3 of 41

سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ — Page 3

پیش لفظ مبارک ہیں وہ لوگ جنہیں اُس ہستی کی رفاقت نصیب ہوئی جس کے آنے سے انسانیت کی تکمیل ہوئی۔جو خالق کا ئنات کا عکس تھی جس کے ذریعہ صفات الہیہ کا ظہور ہوا اور اعلیٰ اخلاق کی تعمیل ہوئی یعنی حضرت اقدس محمد مصطفى عمال قرآن کریم آپ کے صحابہ کے متعلق فرماتا ہے:۔ވނ ترجمہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور جولوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے خلاف بڑا جوش رکھتے ہیں لیکن آپس میں ایک رے سے بہت ملاطفت کرنے والے ہیں۔جب تو انہیں دیکھے گا تو انہیں شرک سے پاک اور اللہ کا مطیع پائے گا۔وہ اللہ کے فضل اور رضا کی جستجو میں رہتے ہیں۔ان کی شناخت ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان کے ذریعہ موجود ہے“۔(الفتح آیت ۳۰) آنحضور ﷺ نے ان خوش قسمت وجودوں کے متعلق فرمایا کہ میرے صحابہ شستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کی بھی پیروی کرو گے ہدایت اللہ عنہ ہیں جو عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔یعنی ان دس بزرگ صحابہ میں جنہیں آنحضور ﷺ کے ذریعہ اپنی زندگی میں ہی ایک موقعہ پر جنت کی بشارت مل چکی تھی۔الله پاؤ گے۔آسمان کے انہی ستاروں میں سے ایک حضرت سعد بن ابی وقاص رضی