سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ

by Other Authors

Page 41 of 41

سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ — Page 41

73 وو اور انہوں نے اپنی کوششوں اور تگ و دو میں کوئی دقیقہ اسلام کے لئے اٹھا نہ رکھا یہاں تک کہ دین کو فارس اور چین اور روم اور شام تک پہنچا دیا۔اور جہاں جہاں کفر نے اپنا بازو پھیلا رکھا تھا اور شرک نے اپنی تلوار کھینچ رکھی تھی۔وہیں پہنچے انہوں نے موت کے سامنے سے منہ نہ پھیرا اور ایک بالشت بھی پیچھے نہ ہٹے اگر چہ ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے وہ لوگ جنگ کے وقتوں میں اپنی قدم گاہوں پر استوار اور قائم رہتے تھے۔اور خدا کے لئے موت کی طرف دوڑتے تھے وہ ایک قوم ہے جنہوں نے کبھی جنگ کے میدانوں سے تخلف نہ کیا اور زمین کی انتہا ئی آبادی تک زمین پر قدم مارتے ہوئے پہنچے۔اور یہ معجزہ ہمارے رسول خاتم النبین ﷺ کا ہے اور حقیقت اسلام پر ایک صریح دلیل ہے۔(نجم الهدی اردو تر جمه از عربی عبارت) حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے کیا خوب فرمایا:۔”میرے صحابہ ستاروں کی مانند روشن ہیں جس کی پیروی کرو گے ہدایت پاؤ گے۔(مشكوة )