سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ — Page 36
63 64 ایک لا کھ سپاہی بسائے گئے۔کوفہ میں قیام کے دوران میں نے کئی رفاہ عامہ کے کام کئے جن میں کنویں نہریں میل مسافر خانے سکول مساجد چھاونیاں وغیرہ شامل ہیں۔حتی کہ کوفہ عالم اسلام میں سب سے بڑی چھاؤنی بن گیا۔مدینہ واپسی اور خلافت کمیٹی میں شمولیت کوفہ میں میرا قیام سنہ 23 ھ تک رہا اس دوران بعض نا خوشگوار واقعات بھی ہوئے۔بعض لوگوں نے حضرت عمرؓ کو میری شکایت کی۔حضرت عمرؓ نے آدمی بھیج کر تحقیق کروائی۔شکایت غلط ثابت ہوئی تا ہم حضرت عمر نے کسی حکمت کے تحت مجھے واپس مدینہ بلوالیا۔اس کی مجھے اس وقت سمجھ آئی جب حضرت عمر نے خلافت کمیٹی تشکیل دے کر مجھے اس میں شامل فرمایا :۔دراصل آخر سنہ 23ھ میں حضرت عمر پر قاتلانہ حملہ ہوا۔حضرت عمر نشدید زخمی ہو گئے۔آپ نے اس موقع پر انتخاب خلافت کے لئے ایک بورڈ مقرر فرمایا جس میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ کے وہ چھ ابتدائی صحابہ شامل کئے جو عشرہ مبشرہ میں شامل تھے۔اور ابھی تک زندہ تھے۔ان میں آپ نے مجھے بھی شامل فرمایا۔ان کے نام درج ذیل ہیں۔ا۔حضرت عثمان بن عفان ۲۔حضرت علی بن ابی طالب ۳۔حضرب عبد الرحمن بن عوف ۴۔حضرت زبیر بن العوام ۵۔حضرت طلحہ بن عبید اللہ ۶۔خاکسار سعد بن ابی وقاص حضرت عمرؓ نے اگلے دن صبح ہمیں بلوایا اور فرمایا تم ان لوگوں کے سردار صلى الله ہو تم میں سے کوئی ایک خلیفہ ہونا چاہئے۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کا