سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ — Page 2
دیباچه ہر قوم اور ملک کے بچے اور نوجوان اپنے مشاہیر کے حالات زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تا کہ اُن کے نقش قدم پر چل کر خود بھی اپنی زندگی سنوار اور سکیں۔جماعت احمدیہ کے خدام و اطفال کے لئے دراصل آنحضور علیا آپ کے صحابہ رضوان اللہ میم سے بڑھ کر اور کوئی نمونہ نہیں اسی غرض سے شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے صحابہ کرام کے حالات زندگی پر مشتمل چھوٹی چھوٹی کتب شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تا کہ خدام و اطفال ان کتب سے مستفید ہوسکیں۔