الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page ix of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page ix

کچھ ترجمہ سے متعلق ت مرزا طاہر احمد خلیفہ امسح الرابع حمہ للہ تعالی کی انگریزی زبان میں معرکۃ الآراء اور حضرت طاہر عہد ساز تصنیف " Revelation, Rationality, Knowledge, and Truth" (الهام عقل، علم اور سچائی کا اردو ترجمہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔اس عظیم کتاب کے اردو ترجمہ کی انتہائی اہم ذمہ داری وکالت تصنیف کو سونپتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے خاکسار سے ارشاد فرمایا: Revelation کے موضوع پر جو میری کتاب ہے لوگ اس کا اردو تر جمہ مانگ رہے ہیں۔قبل ازیں آپ کو اس کا ترجمہ کرنے کی خواہش ظاہر کرنے والے دو احباب کے خطوط بھجوائے تھے تا کہ آپ خود ان سے رابطہ کر کے ان کے ترجمہ کا معیار دیکھ کر فیصلہ کریں۔مگر اب میرے ذہن میں یہ تجویز آئی ہے کہ اس کے مختلف مضامین اور ابواب کو مختلف اہل علم کے پاس پھیلایا جا سکتا ہے۔“ چنانچہ حسب ارشاد کتاب کے مختلف حصوں کے ترجمہ کا کام جماعت کے مختلف اہل علم احباب و خواتین کے سپرد کیا گیا جنہوں نے محنت اور اخلاص سے ترجمہ کیا۔جن احباب و خواتین کو اس کار خیر میں حصہ لینے کی سعادت نصیب ہوئی ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب مکرم مرز افضل احمد صاحب مکرم سید محمود احمد صاحب حمد مکرم مرزا ناصر انعام صاحب ہلا مکرم ڈاکٹر سید حمید اللہ نصرت پاشا صاحب و مکرم ڈاکٹر سید جلید احمد صاحب و مکرم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب ix