الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 581 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 581

550 جینیاتی انجنیئرنگ تجربات کے رجحانات اور امکانات پر کڑی نگاہ رکھیں گی۔کیونکہ ان تجربات کے نتیجہ میں عالم حیوانات میں نوع انسانی کی عزت اور وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔ہم توقع رکھتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ نوع انسانی وہ دن دیکھنے سے محفوظ رہے جب اس کے اپنے ہی تخلیق کردہ غلام اس پر حکومت کرنے لگیں۔