الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page xxviii of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page xxviii

xxviii پیش لفظ باور کرانے کے لئے کافی ہے کہ آنکھ کی تشکیل کے تقاضے اس سے کہیں زیادہ ہیں جو بظاہر پورے ہوتے نظر آتے ہیں۔لیکن اگر تشکلک پہلے سے موجود تعصب پر مبنی ہو تو اس کا کوئی علاج نہیں۔امید ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر کی مشہور کتاب کے متعلق یہ باب ان لوگوں کے لئے فائدہ مند ہو گا جوان - اتفاق تو نہیں کرتے مگر ان سے مرعوب ضرور ہیں۔ہم تمام حضرات سے، خواہ وہ سائنسدان ہوں یا نہ ، یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف پروفیسر ڈاکٹر سے متعلقہ باب کو پڑھیں بلکہ ہماری ساری کتاب کا مطالعہ کریں جو پروفیسر صاحب کی مذکورہ کتاب سے پہلے لکھی جا چکی تھی۔قارئین خود جان لیں گے کہ پروفیسر ڈاکنز کی کتاب کا ذکر کئے بغیر بھی یہ کتاب ان تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیتی ہے جو پروفیسر صاحب نے اٹھائے ہیں۔البتہ کتاب کا مرکزی مضمون مذکورہ بالا محدود بحث سے کہیں زیادہ وسیع ہے جو اس کتاب میں اٹھائے گئے مسائل پر قرآن کریم کے نقطہ نظر کو بیان کرتا ہے۔قرآن کریم کا یہ بیان انتہائی حسین اور دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ اتنا معقول اور مدلل ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہ وہ امر ہے جس پر قارئین کی توجہ مرکوز رہنی چاہئے۔اس مطالعہ کے دوران حیات کے بہت سے اسرار ان کے سامنے آئیں گے اور اُن اسرار کا وہ حل بھی نظر آئے گا جسے قرآن کریم پیش فرماتا ہے۔ہم قارئین کو یقین دلاتے ہیں کہ اس کتاب کا مطالعہ ان کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا اور انہیں اس خدا تک لے جائے گا جو کائنات کا حقیقی خالق اور مالک ہے۔حوالہ جات 1۔DARWIN, C۔(1995) The Origin of Species۔Introduction by Burrow, J۔W۔Penguin Classics, England, p۔217 2۔LAND, M۔F۔(December, 1978) Animal Eyes with Mirror Optics۔Scientific American, p۔93