الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page xviii of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page xviii

xviii اظهار تشکر احمد منیب سعید صاحب کے علاوہ فوزان پال صاحب، جواد اے ملک صاحب ، مظہر احمد صاحب او فیضان عبد اللہ صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔کام کی وسعت اور طوالت کے باوجود انہوں نے ما شاء اللہ نہایت کم وقت میں شاندار خدمت سرانجام دی۔مصوّر حضرات جہاں تک کتاب کے سرورق کی ڈیزائنگ کا تعلق ہے، اس سلسلہ میں امریکہ کی نو ما سعید صاحبہ نے مضامین کو تصویری زبان میں پیش کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔مگر بدقسمتی سے پریس کے پیشہ ور ماہرین نے ان کے اس طویل اور محنت سے کئے گئے کام کو یکسر مستر د کر دیا۔وہ اس بات پر مصر تھے کہ کتاب میں دی جانے والی تصاویر کو کمپیوٹر کی بجائے مصور کا برش تخلیق کرے۔چنانچہ بالآخر اس دانشمندانہ تجویز کو قبول کر لیا گیا اور لندن کے بہت سے مصوروں کی خدمات حاصل کی گئیں جن میں ہادی علی چوہدری صاحب اور چوہدری عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ ، جو ایک مشہور ماہر تعمیرات ہیں اور تجریدی مفاہیم کو تصویری زبان دینے میں کمال مہارت رکھتے ہیں، نیز سید فہیم زکریا صاحب آف برمنگھم خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔کتاب میں دی گئی مختلف تصویروں کی تیاری میں بہت سے مصوروں کی خدمات شامل حال رہیں۔لیکن صفدر حسین عباسی صاحب اور ہادی علی چودھری صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں جو انمول خدمات سرانجام دے کر دوسرے مصوروں پر سبقت لے گئے۔دیگر مصوروں میں مسرت بھٹی صاحبہ، فریدہ غازی صاحبہ، فاہر یہ آورچ صاحبہ اور طاہرہ عثمان صاحبہ شامل ہیں۔ایک ایسی شخصیت جنہوں نے کام کے سلسلہ میں ہونے والے اخراجات کے لئے مجھے ایک خطیر رقم پیش کی ، ان کا ذکر ، ان کی خواہش کے مطابق نام لئے بغیر، ضرور کروں گا۔ان کی صرف اتنی درخواست تھی کہ میں انہیں ، ان کے والدین اور ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھوں۔میں نے اس بات کا ذکر اس لئے مناسب سمجھا تا کہ دوسرے تمام احباب بھی میرے ساتھ ان دعاؤں میں شامل ہو جائیں۔میری بڑی بیٹی عزیزہ فائزہ لقمان بھی میرے خصوصی شکریہ کی مستحق ہیں۔اس کتاب کی تصنیف کے دوران انہوں نے ان تمام احباب کے لئے جو وقت بے وقت کام کرتے رہے خوردونوش